بھارتی یوم آزادی 15 اگست تک کشمیر میں کرفیو نرم نہیں ہوگا، ستیا پال

0

بھارت حکومت جھوٹ بول رہی ہے امریکی خبررساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق سری نگر سمیت دیگر علاقوں اور دیہاتوں میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی تعینات ہیں تاہم لاک ڈاؤن کے باوجود مظاہروں کا سلسلہ مکمل طور پر نہیں رکا ہے۔۔۔

سرینگر (میزان نیوز) مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیا پال ملک نے بھارت کے یوم آزادی 15 اگست تک وادی کشمیر میں نافذ کرفیو نرم نہیں کیا جائیگا، ستیا پال ملک نے ٹائمز آف انڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ کرفیو میں نرمی کے باوجود مواصلات فون لائنز اور انٹرنیٹ کا نظام معطل رہے گا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب تک حالات ٹھیک نہیں ہوجاتے ہم کشمیریوں کو انٹرنیٹ نہیں دینا چاہتے، انہوں نے کہا کہ ہفتے 10 دن تک سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا اور ہم آہستہ آہستہ تمام مواصلاتی رابطے بحال کریں گے، واضح رہے کہ گزشتہ روز راہول گاندھی نے کہا تھا کہ ہم آپ کی دعوت پر اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ جموں و کشمیر اور لداخ کا دورہ کریں گے، ہمیں کسی طیارے کی ضرورت نہیں ہوگی لیکن ہمیں آزادی سے سفر کرنے دیا جائے، لوگوں سے کشمیری رہنماؤں اور وہاں تعینات فوجیوں سے ملاقات کی یقین دہانی کروائیں، انڈیا ٹوڈے کے مطابق ستیا پال ملک نے کہا کہ راہول گاندھی اپوزیشن رہنماؤں کا وفد کشمیر لے جانے کی کوشش کرکے معاملے کو سیاست زدہ کررہے ہیں تاکہ عام آدمی کیلئے مزید مشکلات پیدا ہوں، راہول گاندھی نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ملک جی، میں نے اپنے ٹوئٹ کے جواب میں آپ کا کمزور رد عمل دیکھا، میں کسی شرائط کے بغیر جموں و کشمیر آنے کی دعوت قبول کرتا ہوں، میں کب آسکتا ہوں؟، خیال رہے کہ 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے سے قبل بھارتی حکام نے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل کرکے کرفیو نافذ کردیا تھا، امریکی خبررساں ادارے  اے پی کی رپورٹ کے مطابق سری نگر سمیت دیگر علاقوں اور دیہاتوں میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی تعینات ہیں، تاہم لاک ڈاؤن کے باوجود مظاہروں کا سلسلہ مکمل طور پر نہیں رکا ہے، رہائشیوں کے مطابق ہر روز مظاہرے ہورہے ہیں اور ہزاروں افراد اس میں شرکت کرتے ہیں، جنہیں منتشر کرنے کیلئے بھارتی فورسز نے آنسو گیس اور پیلیٹ گنز استعمال کرتی ہے، گزشتہ روز بھارتی حکومت نے پہلی مرتبہ جھڑپوں کی تصدیق کی اور کہا تھا کہ بھارتی فورسز جوابی کارروائی پر مجبور ہوجاتی ہے۔

Share.

About Author

Leave A Reply