غیر قانونی یہودی آباد کاری،اسرائیل ناظر عملے کو ویزا جاری نہیں کر رہا

0

اسرائیل کا ویزا نہ دینے کا فیصلہ اقوام متحدہ کے دفتر کی جانب سے فروری میں اسرائیلی آباد کاریوں کی سرگرمیوں میں ملوث 100 سے زائد کمپنیوں کی فہرست جاری کرنے کے بعد سامنے آیا ہے جو بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی ہیں۔۔۔

تل ابیب (میزان نیوز) اسرائیلی حکومت کی سرپرستی میں غیر قانونی یہودی آباد کاری میں ملوث کمپنیوں کی فہرست تیار کرنے والی اقوام متحدہ کی ایجنسی پر اسرائیل نے مخالفانہ ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایجنسی کے عملے کو اسرائیل میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے تاخیری حربے استعمال کررہا ہے، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے ترجمان روپرٹ کولویل نے ایک ای میل میں کہا کہ ویزا کی درخواستوں سے باضابطہ طور پر انکار نہیں کیا گیا ہے تاہم اسرائیلی حکام نے جون سے ہی ویزا کا اجرا یا اس کی تجدید پر ٹال مٹول سے کام لیا ہے، انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل نے دفتر کے کسی بھی ویزا درخواست سے باضابطہ انکار نہیں کیا ہے تاہم نئے ویزا کی درخواستوں یا اس میں تجدید کی درخواستوں پر عمل نہیں کیا ہے، انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے کے عملے کا پہلا رکن کا جب ویزا ختم ہوا تو اُسے اگست میں اسرائیل سے جانا پڑا تھا، اس کے بعد سے اب تک ایسے 9 اراکین کے ویزا کی تجدید نہ ہونے کی وجہ سے انہیں وہاں سے رخصت ہونا پڑا ہے، انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ادارہ ابتک عملہ کے 3 ارکان کو تعینات نہیں کرسکا ہے کیونکہ انہیں ویزا نہیں دیا گیا ہے، ایجنسی کے صرف تین بین الاقوامی عملے کے اراکین کے پاس ابھی بھی ملک میں کام کرنے کیلئے ویزا کی معیاد باقی ہے، روپرٹ کولویل نے افسوس کا اظہار کیا کہ اسرائیلی اقدام ایک انتہائی تشویش ناک صورتحال کی طرف جارہا ہے جس سے ہمارے مینڈیٹ کو پورا کرنے کی ہماری صلاحیت پر منفی اثر پڑے گا، اسرائیل نے سرکاری طور پر اس حوالے سے کوئی وضاحت فراہم نہیں کی ہے، یہ رکاوٹ اقوام متحدہ کے کے دفتر کی جانب سے فروری میں اسرائیلی آباد کاریوں کی سرگرمیوں میں ملوث 100 سے زائد کمپنیوں کی فہرست جاری کرنے کے بعد سامنے آئی ہے، جو بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی ہیں، اس وقت اسرائیل نے اس اقدام کو شرمناک قرار دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اس فہرست کو آباد کاریوں سے تعلقات رکھنے والے اداروں کے بائیکاٹ کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے اور اعلان کیا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کے حقوق کے دفتر کے ساتھ اپنے تعلقات معطل کردے گا۔

Share.

About Author

Leave A Reply