یمن کا سعودی عرب کے ابہا، ہوائی اڈے پر ایک بار پھر ڈرون حملہ

0

امریکہ نے یمن جنگ میں سعودی فوجی اتحاد کی مزید مدد جاری رکھنے سے انکار کرتے ہوئے سعودی عرب کو انسانی حقوق کے احترام کی ہدایت کی ہے امریکی پالیسی آنے کے باوجود سعودی عرب یمن کی شہری آبادیوں کو مسلسل نشانہ بنارہا ہے۔۔۔

صنعا (میزان نیوز) یمنی فوج کے ڈرون یونٹ نے سعودی عرب کے ابہا ایئرپورٹ کو ایک بار پھر ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے، تاہم سعودی عرب نے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی علاقے میں واقع ہوئی اڈے پر یمنی باغی حوثیوں کے ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا ہے، المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج کے جوانوں نے اتوار کے روز صماد دو اور صماد تین قسم کے دو ڈرون طیاروں سے جنوبی سعودی عرب میں ابہا ہوائی اڈے کو حملے کا نشانہ بنایا ہے، انھوں نے کہا کہ یہ حملہ یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت اور اس ملک کے جاری محاصرے کے جواب میں کیا گیا، تاہم انھوں نے جانی اور مالی نقصان کی تفصیلات نہیں بتائیں، گزشتہ پانچ روز کے دوران سعودی عرب کے ابہا ہوائی اڈے پر کیا جانے والا یہ چوتھا حملہ ہے، ابہا ایئرپورٹ کو اس لئے بھی جوابی حملے کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے یمنی عوام کے خلاف جارحیت کیلئے زیادہ تر اسی ہوائی اڈے کو استعمال کیا جا رہا ہے، خیال رہے امریکہ نے یمن جنگ میں سعودی فوجی اتحاد کی مزید مدد جاری رکھنے سے انکار کرتے ہوئے سعودی عرب کو انسانی حقوق کے احترام کی ہدایت کی ہے، امریکی موقف کے سامنے آنے کے باوجود سعودی عرب یمن کی شہری آبادیوں کو مسلسل نشانہ بنارہا ہے۔

Share.

About Author

Leave A Reply