یمن کا سعودی ابہا ائیر پورٹ کے فوجی ہدف پر کامیاب ڈرون حملہ

0
یمنی فوج کے ترجمان یحیٰ االسریع کے مطاحملہ سعودی اور اماراتی جارح افواج کی جانب سے یمن پر جاری حملوں اور محاصرے کا جواب ہے صنعا (میزان نیوز) یمنی فوج کے ترجمان یحییٰ السریع نے کہا کہ صَمّاد 3 مسلح ڈرونز طیاروں نے سعودی عرب ابہا ایرپورٹ میں قائم اہم فوجی ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے، فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے جمعرات کی رات ٹوئٹ میں بتایا کہ جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیر میں ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قائم فوجی تنصیبات پر یمنی فوج نے مسلح ڈرون سے حملہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ صَمّاد 3 مسلح ڈرونز نے ابہا ایئرپورٹ میں اہم فوجی ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، یحیی سریع نے کہا کہ رات کو کیا گیا حملہ سعودی اور اماراتی جارح افواج کی جانب سے یمن پر جاری حملوں اور محاصرے کا جواب ہے، گزشتہ ساڑھے پانچ سال سے یمن کو سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی شدید زمینی، سمندری اور فضائی جارحیت کا سامنا ہے، جنگ کے نتیجے میں اب تک جہاں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی اور لاکھوں دربدر ہوکر بے سرو سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوئے ہیں، وہیں یمن کے عوام کو کورونا وائرس سمیت مختلف قسم کے وبائی امراض کا بھی سامنا ہے، جبکہ اسرائیل نواز متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے یمن کی سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے سبب یمنی عوام کو شدید طور پر غذا، دوا اور ایندھن جیسی دیگر ضروریات زندگی کی قلت کا بھی سامنا ہے، اس کے باوجود سعودی اتحاد یمن میں اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا ہے۔
Share.

About Author

Leave A Reply