یمن جنگ کا خاتمہ مسقط کی تازہ سفارتی کوششوں کا آغاز ایران کی حمایت

0

مسقط کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی کے مطابق علاقے کی صورت حال باہمی افہام و تفہیم اور بات چیت کی متقاضی ہے اور اس سلسلے میں علاقے کے سبھی بااثر ملکوں کی شرکت سے ایک وسیع البنیاد کانفرنس کا انعقاد ضروری ہوگیا ہے۔۔۔۔

تہران (میزان نیوز) ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران یمن جنگ کے خاتمے کا زبردست حامی ہے اور چاہتا ہے کہ یہ غریب عرب ملک انسانی المیے سے دوچار نہ ہو، یاد رہے کہ سعودی اتحاد نے گزشتہ پانچ سالوں سے یمن پر جنگ مسلط کررکھی ہے اور سمندری راستوں کے محاصرے کی وجہ سے اس ملک کو شدید غذائی قلت اور ادویات کی کمی کا سامنا ہے، ایران کے وزیر خارجہ ضواد ظریف نے کہا ہے کہ یورپی ممالک جرمنی، فرانس اور برطانیہ اور یورپی یونین دھمیکوں اور وعدوں کے بجائے اپنی انسانی ذمہ داریوں کو نبھانا چاہیئے، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایران کے خلاف امریکی معاشی دہشت گردی لوگوں پر فاقہ کشی مسلط کرنے اور بے گناہ شہریوں کو طبی سامان سے محروم کرکے ان کو ہلاک کرنے کیلئے ڈیزائن کی گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ متذکرہ بالا یورپی ممالک اور یورپی یونین کو بطور انسٹیکس میکنزم کے حصص داروں کی دھمیکوں اور وعدوں کے بجائے اپنی انسانی ذمہ داریوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اور ایران میں بیماری میں مبتلا بچوں کے علاج کیلئے ضروری ادویات کو فروخت کرنے کا مطالبہ کرنا ہوگا، ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے پیر کو تہران میں عمان کے وزیرخارجہ یوسف بن علوی سے ملاقات میں خطے میں کشیدگی کو کم اور خاص طور پر یمن کے بحران کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران ہر اس اقدام کا خیر مقدم کرتا ہے جو نیک نیتی کے ساتھ علاقے میں کشیدگی کو کم کرنے کیلئے انجام دیا جائے اور تہران اس سلسلے میں ہر طرح کی مدد دینے کیلئے بھی تیار ہے، وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے عمان کے تعمیری اور مثبت کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تہران اور مسقط کے تعلقات کو انتہائی دوستانہ اور مستحکم قراردیا اور تمام شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات میں توسیع پر زور دیا، مسقط کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے بھی کہا کہ علاقے کی صورتحال باہمی افہام و تفہیم اور بات چیت کی متقاضی ہے، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں علاقے کے سبھی بااثر ملکوں کی شرکت سے ایک وسیع البنیاد کانفرنس کا انعقاد ضروری ہے، عمان کے وزیرخارجہ پیر کو ایران کے دورے پر تہران پہنچے ہیں۔

Share.

About Author

Leave A Reply