یمنی فوج کوسعودی عرب خلاف 24گھنٹوں میں دوسری بڑی کامیابی

0

یمن کے شہر مآرب میں سعودی فوجی اتحاد کے کوفل فوجی کیمپ پر قبضہ کرلیا ہے اور درجنوں سعودی اور ان کے حامی مسلح افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ سعودی فوج کے چھوڑے گے جدید ہتھیاروں اور بکتر بند گاڑیوں پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔۔۔

صنعا (میزان نیوز) یمنی فوج اور عوامی ملیشیا نے مغربی شہر مآرب میں سعودی عرب کے سب سے بڑے فوجی کیمپ پر قبضہ کرلیا ہے، صنعا سے موصولہ رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے مآرب کے مغربی علاقے میں اپنی پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صرواح میں سعودی اتحادی فوج کے کوفل فوجی کیمپ کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے اور درجنوں سعودی اور ان کے حامی مسلح افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں سعودی فوج کے جدید ہتھیاروں اور فوجی گاڑیوں پر بھی قبضہ کرلیا ہے، یمنی فوج اور عوامی ملیشیا نے چار روز سے جاری جھڑپوں کے بعد اس فوجی مرکز کو اپنے قبضے میں لیا ہے، یمن کے ایک فوجی ذریعے کا کہنا ہے کہ فوج اور عوامی ملیشیا نے مآرب کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں قابل ذکر پیش قدمی کی ہے جبکہ صنعا کے شمال مشرق میں واقع صوبے مآرب میں کوفل نامی سعودی اتحاد کا فوجی کیمپ موجود تھا، واضح رہے کہ سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ ملکر اتحاد کے ذریعے امریکہ اور بعض یورپی ملکوں کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمنی عوام پر حملہ کردیا اور اس ملک کا مکمل طور پر محاصرہ کر رکھا ہے جبکہ یمنی عوام پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت اور براہ راست حملوں میں اب تک سترہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

Share.

About Author

Leave A Reply