ہرنائی بلوچستان میں انڈیا نواز علیحدگی پسندوں کا حملہ7 نیم فوجی اہلکار شہید

0

بلوچستان کے کسی علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والا یہ تشدد کا دوسرا واقعہ ہے ہندوستان کی مذہبی شدت پسند مودی حکومت سمجھتی ہے کہ دہلی میں کسانوں کے دھرنے کے پیچھے پاکستانی انٹیلی جنس ادارے کی منصوبہ بندی ہے۔۔۔

کوئٹہ (میزان نیوز) بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں بھارت نواز علیحدگی پسندوں کے ایک حملے میں فرنٹیئر کور کے کم از کم سات اہلکار شہید ہوگئے ہیں، یہ حملہ ضلع میں شاہرگ کے علاقے جھالاوان تنگ میں فرنٹیئر کور کی ایک چیک پوسٹ پر کیا گیا، فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ حملہ گزشتہ شب کیا گیا تھا، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کو پیچھے دھکیلتے ہوئے سات اہلکار شہید ہوئے، آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن کے علاوہ ناکہ بندی کی گئی ہے، بعض دیگر اطلاعات کے مطابق اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہے، حملے کی ذمہ داری انڈین فنڈڈ کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے اس حملے کی مذمت کی ہے، انھوں نے کہا کہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے، بلوچستان کے کسی علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والا یہ تشدد کا دوسرا واقعہ ہے، گزشتہ روز ایران سے متصل ضلع پنجگور میں بم دھماکہ بھی ہوا تھا، اس دھماکے میں دو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے تھے، ہندوستان کی مذہبی شدت پسند مودی حکومت سمجھتی ہے کہ دہلی میں کسانوں کے دھرنے میں پاکستانی انٹیلی جنس ملوث ہے، جو سکھوں کو بغاوت پر اکسا رہی ہے۔

Share.

About Author

Leave A Reply