ہدایت نامہ جاری کیا مگر سق 6 جعلی ہے غفور حیدری کا اعتراف کر لیا

0

مولانا غفور حیدری کے مطابق کوئی ذمہ دار لیڈر اپنے ورکرز کو تحریری طور پر ہم جنس پرستی کی ہدایات نہیں جاری کرے گا عامر لیاقت حسین کو پارٹی کے قائدین سے معافی مانگنی ہوگی اور 15 دن کے اندر 5 ارب روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔۔۔۔

کوئٹہ (میزان نیوز) جمعیت علما اسلام(ف) کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور مشہور ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو ٹوئٹر پر پارٹی سے منسوب ایک جعلی ہدایت نامہ شیئر کرنے اور اس میں درج شق نمبر چھ کا ہیش ٹیگ استعمال کرنے پر پانچ ارب روپے کا قانونی نوٹس بھیج دیا، مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ہدایت نامہ ہم نے جاری کیا تھا لیکن دوسرے لوگوں نے اس میں یہ شق شامل کی، یہ جعلی ہے اور کوئی ذمہ دار لیڈر اپنے ورکرز کو تحریری طور پر ایسی ہدایات نہیں جاری کرے گا، قانونی نوٹس عامر لیاقت کے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مختلف اوقات پر کی جانے والی چار ٹویٹس پر بھیجا گیا، نوٹس میں کہا گیا کہ ان ٹویٹس کی وجہ سے جمعیت علما اسلام(ف) کی سیاسی ساخت، قائدین، عہدے دار، کارکنان اور حامیوں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے، قانونی نوٹس کے مطابق سات اکتوبر 2019ء کی رات عامر لیاقت نے اپنی ٹوئٹ میں چار اکتوبر کو سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے جعلی ہدایت نامے سے متعلق شق چھ کا ہیش ٹیگ بنانے والے افراد کو مبارک باد دی، نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اسی طرح جے یو آئی ایف کے خلاف اپنی دوسری ٹویٹ میں انہوں نے اس ہدایت نامے کے جعلی ہونے کا اعتراف تو کیا لیکن اس کے باوجود اپنی ٹویٹ کو ٹرینڈ کرنے کیلئے وہی ہیش ٹیگ استعمال کیا جو جے یو آئی ایف کے مخالفین نے ان کے پارٹی کارکنوں کو نشانہ بنانے کیلئے جاری کیا، قانونی نوٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ عامر لیاقت نے ضلعی مجسٹریٹ، آئی سی ٹی، اسلام آباد کا بھی ایک نوٹیفکیشن شیئر کیا جو جعلی تھا اور ان تمام ٹویٹس کی وجہ سے پارٹی کی سیاسی ساخت کو شدید نقصان پہنچا، نوٹس میں مزید کہا گیا کہ ان وجوہات کی بنا پر عامر لیاقت حسین کو پارٹی کے قائدین، عہدے داران اور ورکرز سے معافی مانگنی ہوگی اور اس ناقابلِ تلافی نقصان کیلئے 15 دن کے اندر پانچ سو کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا، جمعیت علما اسلام کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے بدھ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی معلومات کے مطابق عامر لیاقت کو نوٹس بھیج دیا گیا، جرمانہ متنازع شق نمبر چھ کے اصل ہونے کی تردید پارٹی پہلی ہی کر چکی ہے تاہم جب مولانا حیدری سے اس کے حوالے سے سوال کیا گیا تو وہ برہم ہوگئے اور کہا ہدایت نامہ ہم نے جاری کیا تھا لیکن دوسرے لوگوں نے اس میں یہ شق شامل کی، یہ جعلی ہے اور کوئی ذمہ دار لیڈر اپنے ورکرز کو تحریری طور پر ایسی ہدایات نہیں جاری کرے گا، عامر لیاقت سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم ان کی جانب سے جواب موصول نہیں ہوا، جے یو آئی ایف سے منسوب جعلی ہدایت نامہ ایک ایسے وقت پر وائرل ہوا جب پارٹی کے لیڈر مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی مرکزی حکومت کے خلاف آزادی مارچ کا اعلان کر چکے ہیں، اس اعلان کے بعد دونوں اطراف سے پارٹی رہنماؤں کی بیان بازی شروع ہو گئی تھی۔

Share.

About Author

Leave A Reply