ہولی وڈ اداکارہ لنزے اور سعودی ولیعہد درمیان پاک محبت ہے، لوہان

0

سعودی ولی عہد سے تعلقات کی خبروں سے قبل لنزے لوہان کا گلوکار آرون کارٹر، اداکار ولمر والدیراما، ڈی جے سمنتھا رونسن اور بزنس مین ایگور تاراباسو کے ساتھ تعلق رہ چکا ہے سعودی ولی عہد کی جانب سے تاحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔۔۔

لندن (میزان نیوز) برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ کے مطابق ہولی وڈ اداکارہ لنزے لوہان کے والد اداکار مائیکل لوہان نے سعودی ولی عہد شہزادہ بن سلمان کے ساتھ اپنی بیٹی کے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہوں نے ان کے تعلقات کو روحانی اور پاک محبت پر مبنی قرار دیا، زشتہ چند ماہ سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور متنازع ہولی وڈ اداکارہ لنزے لوہان کے درمیان تعلقات اور کشیدگی کی خبریں زیر گردش ہیں، رواں سال ماہ ستمبر میں شوبز ویب سائٹ ’پیج سکس‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ لنزے لوہان اور سعودی عرب کے ولی عہد کے درمیان تعلقات ہیں اور محمد بن سلمان نے اداکارہ کو قیمتی تحائف بھی دیئے، رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سعودی ولی عہد نے لنزے لوہان کے قیمتی تحائف سمیت کریڈٹ کارڈ بھی بطور تحفہ دیا، ایسی رپورٹس سامنے آنے کے بعد لنزے لوہان نے ایک انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ حال ہی میں ان کا ایک بوائے فرینڈ سے بریک اپ ہوگیا، ستمبر کے آخر میں دیئے گئے انٹرویو میں اگرچہ لنزے لوہان نے بریک اپ والے بوائے فرینڈ کا نام نہیں لیا تھا، تاہم انٹرنیٹ پر سعودی ولی عہد کو ان کے سابق بوائے فرینڈ کے طور پر لیا گیا، برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مائیکل لوہان نے امریکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے مائیکل لوہان نے واضح کیا کہ ان کی بیٹی اور سعودی ولی عہد کے تعلقات احترام کے دائرے میں ہیں اور دونوں ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں، انہوں نے بیٹی کے تعلقات پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ان کی بیٹی کے حوالے سے منفی خبروں کو فوقیت دیتا ہے جب کہ کوئی بھی ان کے اچھے کاموں کو نہیں سراہتا، مائیکل لوہان کے مطابق ان کی بیٹی کے مشرق وسطیٰ کی دیگر بااثر شخصیات کے ساتھ بھی تعلقات ہیں اور سعودی ولی عہد بھی ان میں شامل ہیں، اداکار کے والد نے بتایا کہ سعودی ولی عہد سے تعلقات پر ان کی بیٹی خود کو پرسکون اور محفوظ تصور کرتی ہیں اور ان کے تعلقات احترام کے دائرے میں پاک محبت پر مبنی ہیں، خیال رہے کہ لنزے لوہان سے تعلقات کی خبروں پر سعودی ولی عہد کی جانب سے تاحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا اور عمومی طور پر وہ ایسی افواہوں پر توجہ نہیں دیتے، لنزے لوہان کا شمار ہولی وڈ کی متنازع اور بولڈ ترین اداکاراؤں میں ہوتا، وہ اپنے کام سے زیادہ اپنے معاشقوں اور ذاتی زندگی کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں، سعودی ولی عہد سے تعلقات کی خبروں سے قبل لنزے لوہان کا گلوکار آرون کارٹر، اداکار ولمر والدیراما، ڈی جے سمنتھا رونسن اور بزنس مین ایگور تاراباسو کے ساتھ تعلق رہ چکا ہے۔

Share.

About Author

Leave A Reply