گائےرکشک آزاد مسلمان کےقاتل 6 افراد بھارتی عدالت سے بری

0

راجستھان کی عدالت نے قتل کے الزام میں زیرحراست 9 میں سے 6 گئورکشکوں کو بری کردیا، بھارتی میڈیا کے مطابق دیگر 3 ملزمان کو نابالغ قرار دلواکر مقدمہ جووینائل کورٹ میں بھیج دیا گیا ہے، اس طرح عدالت نے تمام ملزمان کو ریلیف دیا ہے ۔۔۔

نئی دہلی (میزان نیوز) بھارت کی ایک عدالت نے گائے کی ترسیل کے شبے میں 55 سالہ مسلمان کو قتل کرنے والے 6 ملزمان کو بری کردیا، خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولیس نے پہلو خان کے قتل کے الزام میں 9 ہندو گئو رکشکوں کو گرفتار کیا تھا، واضح رہے کہ اپریل 2017ء میں بھارت کی مغربی ریاست راجستھان کے شہر الوار کی ایک شاہراہ پر مویشیوں سے لدا ٹرک لے جانے والے 55 سالہ پہلو خان پر تقریباً 200 مشتعل افراد نے حملہ کردیا اور انہیں شدید زخمی کیا، جن کی تاب نہ لاتے ہوئے پہلو خان ہسپتال میں دم توڑ گئے تھے، راجستھان کی عدالت نے قتل کے الزام میں زیرحراست 9 میں سے 6 گئورکشکوں کو بری کردیا، بھارتی میڈیا کے مطابق دیگر 3 ملزمان کو نابالغ قرار دلواکر مقدمہ جووینائل کورٹ میں بھیج دیا گیا ہے، اس طرح عدالت نے تمام ملزمان کو ریلیف دیا ہے، دوسری جانب پہلو خان کے اہلخانہ کے وکلا نے بتایا کہ مقامی عدالت کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چینلج کیا جائےگا، اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ حملے کے وقت وہاں موجود افراد کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میڈیا پر نشر کی بنا پر ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا، واضح رہے کہ دو ماہ قبل امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے رپورٹ جاری کی تھی جس میں ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے وزیراعظم نریندر مودی کے دور میں اقلیتوں کے خلاف مذہبی تشدید میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اکثریتی ہندو آبادی کے ملک بھارت میں گائے کو مقدس سمجھا جاتا ہے جبکہ ملک کی کئی ریاستوں میں اس کے ذبح کرنے پر پابندی ہے، جبکہ 2014ء میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اقتدار میں آنے کے بعد ملک کی شمالی اور مغربی ریاستوں میں انتہا پسندوں کے گروہ شاہراہوں سے لے جائے جانے والے مویشیوں کے ٹرکوں کی خود ساختہ نگرانی کر رہے ہیں، تاکہ ذبح کرنے کے غرض سے جانوروں کی ترسیل کرنے والے افراد کی نشاندہی کی جاسکے، ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے حملے میں بچ جانے والے 11 افراد کو بھی گائے کے تحفظ سے متعلق ریاستی قانون کے تحت گرفتار کیا، پہلو خان کی ہلاکت کی بازگشت بھارت کے ایوان بالا میں بھی سنائی دی، جہاں اپوزیشن اراکین نے بی جے پی حکومت کے خلاف نعرے لگائے، خیال رہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران گائے اسمگل کرنے یا گائے کا گوشت کھانے کے شبے میں ہندو انتہا پسندوں کے حملوں کے واقعات میں متعدد مسلمانوں کو قتل کردیا گیا۔

Share.

About Author

Leave A Reply