کورونا متاثر یورپی ممالک کی مدد کیلئے 500 ارب یورو بحالی فنڈ قائم ہوگا

0

برطانیہ کی حکومت نے کورونا وائرس کی ویکسین بنانے کیلئے سائسندانوں کو 84 ملین پاؤنڈز کے فنڈز فراہم کرنیکا اعلان کیا ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وہ کورونا سے بچاؤ کیلئے ہائیڈروکسی کولور کوئین کا استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔۔۔

پیرس (میزان نیوز) فرانس اور جرمنی کے رہنماؤں نے کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہونے والے یورپی ممالک کی مدد کیلئے 500 ارب یورو کے بحالی فنڈ کی تجویز دی ہے، یہ یورپی یونین کے موجودہ طریقہ کار کے ذریعہ یکم جون سے جاری ہونے والے 540 ارب یورو کے قرض پیکج کے علاوہ ہو گا، یہ نیا فنڈ شروع کرنے کیلئے ابھی بھی تمام 27 ممبر ممالک کی منظوری درکار ہے، اس کا اعلان فرانسیسی صدر ایمینوئل میکخواں اور جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے ایک مشترکہ ویڈیو کانفرنس میں کیا، موجودہ معاشی بحران کو یورپی یونین کے آج تک کے بدترین بحران کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، دوسری طرف امیر ملکوں کی جانب سے کورونا وائرس کی ویکسین کی ذخیرہ اندوزی کے متعلق پائی جانے والی عالمی تشویش کے پیش نظر یورپین ممالک نے کہا ہے کہ اس وائرس کیلئے تیار ہونے والی ویکسین پر تمام ممالک کی ملکیت کا حق تسلیم کیا جانا چاہیئے، یورپی ممالک کے اس خیال کی تائید کرنے والے ممالک کو تشویش ہے کہ اس وقت ویکسین کی تیاری کیلئے ایک مقابلہ نظر آ رہا ہے، لیکن اس بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کی غیر مہذب کوششیں کی وجہ سے دنیا میں اس پر بات پر تشویش ہے کہ کہیں امیر ممالک ویکسین کی ذخیرہ اندوزی کرسکتے ہیں، اس کے ساتھ ہی برطانیہ کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی ویکسین بنانے کیلئے سائسندانوں کو 84 ملین پاؤنڈز کے فنڈز فراہم کریں گی اُدھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ کورونا سے بچاؤ کے لیے ہائیڈروکسی کولور کوئین کا استعمال کر رہے ہیں، ٹرمپ اس سے قبل ملیریا کی دوا سے کورونا وائرس کے علاج کے بارے میں بھی بیان دے چکے ہیں لیکن اس کے بہت ہی کم سائنسی شواہد موجود ہیں کہ اس دوا سے کووڈ 19 کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے، پیر کے روز امریکی صدر نے صحافیوں سے کہا کہ میں تقریباً ڈیڑھ ہفتے سے اس کا استعمال کر رہا ہوں اور میں ابھی بھی یہاں ہوں، میں ابھی بھی یہاں ہوں۔

Share.

About Author

Leave A Reply