کوئٹہ خود کش حملہ: ذمہ داری داعش نے قبول کرلی، طالبان نشانہ تھے

0

کوئٹہ کے سیٹیلائٹ ٹاؤن علاقےمیں مسجد میں کیے حملے میں پولیس کے ڈی ایس پی حاجی امان اللہ بھی مارے گئےافغان طالبان کے ترجمان قاری محمد یوسف احمدی نے کہا ہے کہ حملے کے وقت ان کا ایک بھی ساتھی اس مسجد میں موجود نہیں تھا۔۔۔

کوئٹہ (میزان نیوز) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کی ایک مسجد میں جمعہ کی شب ہوئے حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے، حکام نے ہفتے کے دن بتایا ہے کہ اس خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد پندرہ ہو گئی ہے، شام اور عراق میں شکست خوردہ دہشت گرد تنظیم داعش نے پاکستان ٹیلی گرام چینل کے ذریعے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی، اس دہشت گرد گروہ کا کہنا ہے کہ اس حملے کا نشانہ افغان طالبان تھے، تاہم افغان طالبان کے ترجمان قاری محمد یوسف احمدی نے کہا ہے کہ حملے کے وقت ان کا ایک بھی ساتھی اس مسجد میں موجود نہیں تھا، جمعہ کی شب کوئٹہ کی مسجد میں یہ کارروائی نماز عشا کے دوران گئی، کوئٹہ کے سیٹیلائٹ ٹاؤن علاقے میں واقع مسجد میں کیے گئے اس حملے میں پولیس کے ڈی ایس پی حاجی امان اللہ بھی مارے گئے، اس بارے میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنی ایک ٹویٹ میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس دہشت گردانہ حملے کی فوری رپورٹ طلب کرلی گئی ہے، اس حملے میں بیس نمازی زخمی بھی ہوئے تھے، کوئٹہ پولیس کے سربراہ عبدالرزاق چیمہ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ دو زخمیوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے، صوبہ بلوچستان ایک عرصے سے پرتشدد کارروائیوں کی لپیٹ میں ہے، اس بد نصیب صوبے کی طویل سرحدیں ایران اور افغانستان سے ملتی ہیں جہاں غیرملکی حمایت یافتہ کئی جنگجو گروہ فعال ہیں، انہی گروہ کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ایران کے خلاف استعمال کرتے ہیں، گزشتہ برس مئی میں کوئٹہ کی ایک مسجد میں ہونے والے بم دھماکے میں امام مسجد سمیت دو نمازی ہلاک جبکہ اٹھائیس زخمی ہوئے تھے، اس کے بعد اگست کے مہینے میں کوئٹہ کے مضافات میں ایک مسجد کے اندر طاقتور بم دھماکا ہوا تھا۔

Share.

About Author

Leave A Reply