کنگنا رناوٹ پر ہندو مسلم فساد کی سازش کا الزام مقدمہ درج

0

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوٹ بولی وڈ شخصیات کی جانب سے منشیات کے استعمال کی باتیں بھی کرتی آئی ہیں جب کہ حالیہ چند ماہ میں انہیں مسلمان اداکاروں کو بنیاد بناکر مسلم مخالف ٹوئٹس بھی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

ممبئی (میزان نیوز) بولی وڈ کی پنگا کوئین کہلائی جانے والی اداکارہ کنگنا رناوٹ اور ان کی بہن رنگولی چنڈیل کے خلاف بھارتی ریاست مہارا شٹر کے شہر ممبئی کی پولیس نے مذہبی فسادات کرانے کے الزامات میں مقدمہ دائر کردیا، بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق اداکارہ اور ان کی بہن کے خلاف مذہبی فسادات کرانے، زبان، رنگ اور نسل کی بنیاد پر مختلف برادریوں کو نشانہ بناکر ان میں فسادات کرانے کے الزامات کے تحت ایک شہری نے عدالت میں درخواست دی تھی، جس کے بعد عدالت نے اداکارہ کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا حکم دیا، ممبئی میٹروپولیٹن میجسٹریٹ کی عدالت میں منور علی سید نامی کاسٹنگ ڈائریکٹر اور فٹنیس ٹرینر نے دخواست دی تھی کہ اداکارہ کی جانب سے گزشتہ چند ماہ سے کی جانے والی ٹوئٹس سے مذہبی فسادات پیدا ہونے کا خدشہ ہوگیا ہے، منور علی سید کا کہنا تھا کہ کنگنا رناوٹ اور ان کی بہن کی جانب سے زبان، ریاست، رنگ، نسل اور مذہب کی بنیاد پر لوگوں میں فسادات کروانے کی کوشش جیسی ٹوئٹس کی جا رہی ہیں، منور علی سید کی دخواست پر مقامی عدالت نے ممبئی پولیس کو حکم دیا کہ اداکارہ اور ان کی بہن کے خلاف نسلی و مذہبی فسادات کروانے سمیت دوسرے لوگوں کے جذبات مجروح کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ دائر کیا جائے، عدالتی احکامات کے بعد باندرا پولیس اسٹیشن نے کنگنا رناوٹ اور ان کی بہن رنگولی چنڈیل کے خلاف لوگوں کو بھڑکانے، دوسروں کے جذبات مجروح کرنے اور نسلی و مذہبی فسادات کرانے کی کوشش جیسے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کردی، خیال رہے کنگنا رناوٹ بولی وڈ شخصیات کی جانب سے منشیات کے استعمال کی باتیں بھی کرتی آئی ہیں، جب کہ حالیہ چند ماہ میں انہیں مسلمان اداکاروں کو بنیاد بناکر مسلم مخالف ٹوئٹس بھی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

Share.

About Author

Leave A Reply