کشمیری عوام کا ایل او سی کیطرف مارچ شروع وزیراعظم کی مخالفت

0

کمشنر مظفرآباد ڈویژن مطابق مارچ کرنے والے شہریوں پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کا خدشہ ہے جو جانی نقصان کا سبب ہوگا لائن آف کنٹرول کے نزدیک عوامی اجتماع سے اپیل ہے کہ ایل او سی کے قریب اجتماع سے پرہیز کریں۔۔۔

مظفر آباد (میزان نیوز) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی کال پر آزاد کشمیر بھر سے قافلے مظفرآباد پہنچ گئے ہیں اور چکوٹھی سے لائن آف کنٹرول عبور کرنے کیلئے مارچ شروع کر دیا گیا ہے، آزاد کشمیر سے آنے والے شرکاء اپر اڈہ میں جمع ہوئے جس کے بعد پیدل سیز فائر لائن کی جانب مارچ شروع کردیا گیا، دوسری طرف پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پار کرنے والے بھارتی بیانیے کے ہاتھوں میں کھیلیں گے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں آزاد کشمیر کے لوگوں میں مقبوضہ کشمیر میں 2 ماہ سے جاری غیرانسانی کرفیو میں محصور کشمیریوں کے حوالے سے پائے جانے والے کرب کو سمجھ سکتا ہوں، اس مارچ کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے نفاذ اور انسانیت سوز مظالم پر دنیا کی توجہ مبذول کروانا ہے، آزادی مارچ میں بزرگ، خواتین اور ہزاروں کی تعداد میں نوجوان شریک ہیں، مارچ کے شرکاء کو لائن آف کنٹرول کی طرف بڑھنے سے روکنے کیلئے پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکمت عملی ترتیب دے دی ہے، کمشنر مظفرآباد ڈویژن نے کہا ہے کہ مارچ کرنے والے شہریوں پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کا خدشہ ہے، جس سے شہریوں کو شدید جانی نقصان ہو سکتا ہے، کمشنر مظفرآباد ڈویژن نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے نزدیک عوامی اجتماع قیمتی جانوں کے ضیاع کا موجب بن سکتا ہے، جلوس کے شرکاء سے اپیل ہے کہ ایل او سی کے قریب اجتماع سے پرہیز کریں۔

Share.

About Author

Leave A Reply