کربلا میں یوم عاشورہ کے جلوس دوران حادثہ 31 عزادار شہید 100 زخمی

0

ترکی کی خبر رساں ایجنسی انادولو کے مطابق کربلا معلیٰ میں عاشورہ کیلئے بنائی گئی ایک راہداری کے گرنے سے 31 افراد شہید ہوئے ہیں عراقی سکیورٹی ذرائع کے مطابق زائرین کے ہجوم کے باعث شہادتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔۔۔۔

کربلا (میزان نیوز) عراق کے شہر کربلا میں یوم عاشورا کے ایک بہت بڑے اجتماع میں بھگدڑ سے اطلاعات کے مطابق 31 عزادار شہید جبکہ 100 زخمی ہو گئے ہیں، خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق عراق کی وزارت صحت نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ شہادتیں کربلا میں یوم عاشورا کے ماتمی جلوس میں بھگڈر کے باعث ہوئیں، کربلا کے ایک حکومتی ترجمان (توفیق الہبالی) نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لاکھوں زائرین عاشورا کے جلوس میں شریک تھے، کربلا میں موجود ریسکیو، طبی عملے اور سکیورٹی کے ذرائع نے بتایا کہ زائرین کے ہجوم کے باعث شہادتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، ترکی کی خبر رساں ایجنسی انادولو کے مطابق ایک سکیورٹی ذریعے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کربلا میں عاشورہ کیلئے بنائی گئی ایک راہداری کے گرنے سے 31 افراد شہید ہوئے ہیں، اس حوالے سے عراق سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی سیف صلاح الھیتی نے بھی اس واقعہ پر ٹویٹ کیا ہے، یوم عاشور پر مسلم دنیا کے اکثر ممالک سے لاکھوں کی تعداد میں غمگسار، 61 ہجری میں پیغمبرِ اسلام کے نواسے امام حسینؑ اور ان کے اقرباء کی شہادت پر عزاداری کرتے ہیں، دس محرم کو عراق، ایران اور دیگر ممالک سے لاکھوں شیعہ زائرین کربلا میں یوم عاشور کے اجتماع کیلئے جاتے ہیں، ہر سال کربلا میں لاکھوں زائرین کا اجتماع ہوتا ہے جو یوم عاشورا کے مرکزی جلوس میں عزاداری کرتے ہیں، سنہ 2005 میں عراقی دارالحکومت بغداد میں دریائے دجلہ کے ایک پل پر بھگدڑ مچنے سے کم از کم 965 زائرین ہلاک ہوگیے تھے، عینی شاہدین کے مطابق یہ بھگڈر اس وقت مچی تھی جب خودکش بمباروں کی موجودگی کی افواہ پر زائرین میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

Share.

About Author

Leave A Reply