کراچی کے مسائل، ایم کیوایم سے پی ٹی آئی کا وعدے پورا کرنا کا وعدہ

0

کراچی کا ووٹر سب سے زیادہ سیاسی شعور کا حامل ہے وہ اس بات کو زیادہ بہتر طور پر سمجھتا ہے کہ حکومت کن مشکلات کا شکار تھی اب بہتری آئی ہے پانچ دسمبر کو ایم کیوایم کے دوستوں سے وزیر اعظم کی سربراہی میں اہم نشست ہوگی۔۔۔

کراچی (میزان نیوز) پاکستان کے اہم تجارتی شہر کراچی میں گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے وفود کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات کے حوالے سے بعض تفصیلات میڈیا کے ذریعے جاری کی گئیں ہیں، جس کے مطابق ایم کیو ایم نے پاکستان کے وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شام محمود قریشی کے ساتھ ملاقات میں سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل اور مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں حکومت سے نکلنے کا عندیہ دے دیا ہے، ایم کیوایم رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی کے سامنے شکایات کے ڈھیر لگا دیئے، ایم کیوایم قیادت نے ملاقات میں کہا کہ ہم سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے جارہے ہیں، ہم عوام اور ووٹرز کے سامنے جواب دہ ہیں، ہمیں جواب دینا مشکل ہورہا ہے، بتایا جائے کہ معاملات کو کب اور کیسے ٹھیک کیا جائے گا، اگر وعدے پورے نہ ہوئے تو ہمارے پاس مختلف آپشنز ہیں، تاہم فی الحال کوئی آپشن زیر غور نہیں، ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے شکوہ کیا کہ ملاقاتوں اور یقین دہانیوں کے علاوہ عملی اقدامات صفر ہیں، معاہدوں اور وعدوں پر عمل نہ ہوا تو اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گے، اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے معاملہ افہام و تفہیم اور جلد حل کرنے کا وعدہ کیا ہے، انھوں نے ایم کیو ایم رہنماؤں کو یہ معاملہ وزیر اعظم کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کرا دی ہے، خیال رہے کہ گزشتہ روز ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں شاہ محمود نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ کراچی میں ایم کیوایم نے مشکل حالات میں پی ٹی آئی کا ساتھ دیا تھا، انھوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کی سوچ ایک جیسی ہے، شاہ محمود نے یہ بھی کہا کہ کراچی کا ووٹر سب سے زیادہ سیاسی شعور کا حامل ہے، اس لئے وہ اس بات کو زیادہ بہتر طور پر سمجھتا ہے کہ حکومت کن مشکلات کا شکار تھی، اب بہتری آئی ہے، پانچ دسمبر کو ایم کیوایم کے اتحادی دوستوں سے وزیر اعظم کی سربراہی میں اہم نشست ہوگی۔

Share.

About Author

Leave A Reply