کراچی موسلادھار بارش نشیبی علاقے زیر آب آگئے 28 افراد جاں بحق

0

شہر قائد کی اہم شاہراہوں پر بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث یہ سڑکیں ندی، نالوں کا منظر پیش کررہی تھیں جبکہ درجنوں گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں ایئرپورٹ جانے والی سڑک کو ٹریفک کیلئے بند مختلف مقامات پر کئی فٹ تک پانی جمع ہے ۔۔۔۔

کراچی (میزان نیوز) صوبہ سندھ کے دارالخلافہ کراچی میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات سے شروع ہونے والی موسلادھار بارش کے نتیجے میں شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور نظام زندگی مفلوج ہوگیا، سندھ حکومت کی نااہلی اور کرپشن کے باعث گلشن اقبال سمیت کئی متوسط آبادیاں جہاں مہاجرین کی اکثریت ہے ترقیاتی کام نہ ہونے کی بنا پر سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے، گزشتہ رات سے جاری بارش کی وجہ سے شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا اور نکاسی کا نظام بھی متاثر ہوا جبکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، دوسری جانب شہر قائد کی اہم شاہراہوں پر بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث یہ سڑکیں ندی، نالوں کا منظر پیش کررہی تھیں جبکہ درجنوں گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں، جنہیں نکالنے کیلئے شہری اپنی مدد آپ کے تحت کوششیں کرتے نظر آئے، کراچی میں کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی بارش کے باعث شاہراہ فیصل، ڈیفنس، کلفٹن، گلستان جوہر، نیپا چورنگی، ایئرپورٹ روڈ، کورنگی، نارتھ ناظم آباد، سرجانی ٹاؤن، گلشن اقبال، سہراب گوٹھ، بہادرآباد، اسٹیڈیم روڈ، لیاقت آباد اور ایف سی ایریا میں مختلف مقامات پر کئی فٹ تک پانی جمع ہوگیا، اس کے علاوہ سندھ سیکریٹریٹ، سندھ اسمبلی، گورنر ہاوس کے قریب باغ جناح کے سامنے اور دیگر مقامات پر کئی فٹ پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا جبکہ پانی جمع ہونے کے باعث کارساز سے ایئرپورٹ جانے والی سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا، علاوہ ازیں شہر میں پانی کی نکاسی کیلئے انتظامیہ اور سرکاری مشینری کہیں دیکھائی نہیں دی اور نکاسی کا نظام متاثر ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، واضح رہے کہ کراچی میں رات سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ پیر تک جاری رہنے کی پیشھوئی ہے، اس سے قبل گزشتہ روز وقفے وقفے سے شہر کے مختلف علاقوں میں موسلاھار بارش ہوئی تھی جس کیوجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا تھا اور کچھ علاقوں میں بجلی بھی منقطع ہوگئی تھی، کراچی میں جاری موسلا دھار بارش کے نتیجے میں کھارادر صرافہ بازار کے قریب کرنٹ لگنے کے 2 مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور قصبہ کالونی شاہین ہوٹل کے قریب مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، اس کے علاوہ ریسکیو ذرائع کے مطابق کیماڑی بھٹہ ولیج کے قریب چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جسے سول ہسپتال منتقل کیا گیا، کراچی میں ہونے والی بارش کے نتیجے میں کرنٹ لگنے اور ڈوبنے سے دو نوجوانوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور قربانی کے لیے لائی گئیں 4 گائیں بھی ہلاک ہوگئی تھیں، ابتک مرنے والوں کی تعداد 28 ہوچکی ہے۔

Share.

About Author

Leave A Reply