ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کا قاصد 280 ملین روپے کی جائیداد 6 کیلو گولڈ کا مالک

0

اسلام آباد (میزان نیوز) پاکستان کے انسداد بدعنوانی کے ادارے نیب کے ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس بہاولنگر میں بطور نائب قاصد کام کرنے والے شخص کی کروڑوں روپے مالیت کی کمرشل اور رہائشی جائیدادیں ہیں، نیب کی جانب سے ملزم کے گھر پر چھاپہ مار کر سونا، کرنسی نوٹ اور پرائز بانڈ برآمد کیے گئے ہیں، نیب کی کارروائی کے دوران ملزم فرار ہوگیا جبکہ نیب ملتان کے حکام نے ملزم کے بھائی کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے، ملزم کے گھر سے 6 کلو سونا، 2 بوری کرنسی نوٹ اور ایک بوری پرائز بانڈ برآمد کیے گئے ہیں، دوسری جانب نیب نے ڈی سی آفس کے نائب قاصد اور چوکیدار کے خلاف کارروائی کی ہے، نائب قاصد نے 62 سے زائد جائدادیں بنا رکھی ہیں جن کی مالیت 280 ملین روپے سے زیادہ ہے جبکہ چوکیدار نے 30 جائیدادیں بنائی ہیں جن کی مالیت 31 ملین روپے سے زیادہ ہے۔

Share.

About Author

Leave A Reply