چینی اہلکاروں کا پاکستانی ورکرز ساتھ ناروا سلوک پولیس ایکشن نہیں لیتی

0

چینی اہلکاروں کا رویہ انسانیت سوز اور انتہائی سخت ہے مزدور کو گرم بھٹی میں پھینک دیا 40 فیصد جسم جل گیا جن چینی شہریوں کو پولیس اور دیگر ایجنسیوں کی جانب سے پروٹوکول فراہم کیا جاتا ہے ان کے خلاف کوئی شکایت سنی نہیں جاتی ۔۔۔۔۔

فیصل آباد (میزان نیوز) فیصل آباد میں چینی انجینئر کی بربریت کے خلاف احتجاج کے بعد ساہیان والا پولیس نے صنعتی علاقے میں واقع فیکٹری میں مزدور کو بھٹی میں دھکا دینے کے الزام میں چینی انجینئر کو گرفتار کرلیا ہے، گرم بھٹی میں گرنے والا مزدور اس وقت ہسپتال میں زیرِ علاج ہے اور جلنے سے اس کے جسم کا 40 فیصد حصہ متاثر ہوا، مذکورہ حادثے کے بعد مزدوروں کی جانب سے چینی انجینئروں کے خلاف مظاہرہ کیا گیا اور مبینہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا جس کے بعد چینی انجینئروں اور مزدوروں کے درمیان بات چیت ہوئی، فیصل آباد کی انڈسٹریل اسٹیٹ ساہیانوالہ کی نجی فیکٹری میں چینی افسر نے مبینہ طور پر مقامی مزدور کو جلتی بھٹی میں دھکا دیدیا تھا، مزدوروں نے پولیس سے مشتبہ شخص کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور عدم گرفتاری کی صورت میں غیر معینہ مدت تک ہڑتال پر جانے کی دھمکی بھی دی، بعض مزدوروں نے صحافیوں کو بتایا کہ فیکٹری میں کام کرنے والے چینی اہلکاروں کا رویہ انسانیت سوز اور انتہائی سخت ہے، انہوں نے کہا کہ جن غیر ملکی شہریوں کو پولیس اور دیگر حکومتی عہدیداران کی جانب سے پروٹوکول فراہم کیا جاتا ہے ان کے خلاف کوئی شکایت سنی نہیں جاتی، مزدوروں نے الزام عائد کیا کہ بات چیت کرتے ہوئے چینی انجینئر نے دانستہ طور پر شہروز نامی مزدور کو 3 فٹ گہری بھٹی میں دھکا دیا تھا، تاہم جائے حادثہ سے قریب موجود شہروز کے چند ساتھیوں نے فوری مدد کرتے ہوئے اسے باہر نکالا اور ہسپتال منتقل کیا، مزدوروں نے کہا کہ پولیس اب اس معاملے کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے اور شہروز کو یہ بیان دینے پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ حادثاتی طور پر بھٹی میں گرا تھا، فیصل آباد کی نجی فیکٹری میں چینی افسر نے مزدور شہروز کو کام سمجھ نہ آنے پر جلتی بھٹی میں دھکا دیا، جس کی وجہ سے شہروز بری طرح چل گیا اور شہروز کو تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا، پولیس نے چینی افسر کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں، سی پی او اظہر اکرام نے بتایا کہ چینی شہری کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کریں گے، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او واقعے کی تفتیش کررہے ہیں، فیکٹری میں شہروز کے ساتھی مزدوروں نے احتجاج کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا، چینی شخص فیکٹری میں لیبر انچارج کے عہدے پر تعینات ہے۔

Share.

About Author

Leave A Reply