چوہدری نثارعلی حلقے کی نمائندگی کریں ورنہ رکنیت منسوخ کرائیں،پی ٹی آئی

0

سابق وزیراعظم نوازشریف کے قریبی افراد کیساتھ تناؤ پیدا ہونے کے بعد 2018ء کے انتخابات آزاد اُمیدوار کی حیثیت سے لڑا تھا تاہم قومی اسمبلی کی دونوں نشتوں پر وہ مسلم لیگ(ن) کے اُمیدوار سے شکست کھا گئے ۔۔۔۔۔۔

لاہور (میزان نیوز) پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی حکمراں جماعت تحریک انصاف نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت منسوخ کرنے کے مطالبے پر مشتمل قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی، تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی رکنیت منسوخ کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی ہے، قراردار کے متن میں کہا گیا ہے کہ چوہدری نثار علی خان 2018ء کے انتخابات میں پی پی 10 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ہیں لیکن بطور ممبر حلف نہ اٹھا کر وہ اپنے حلقہ کے عوام اور پنجاب اسمبلی کے ایوان کی مسلسل تضحیک اور توہین کررہے ہیں، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ حلقہ پی پی 10 کے عوام اور پنجاب اسمبلی کے وقار کو ملحوظ رکھتے ہوئے چوہدری نثار کی اسمبلی رکنیت کو منسوخ کیا جائے اور اس حلقہ میں دوبارہ الیکشن کروائے جائیں، اس کیلئے فی الفور قوانین اور قواعد انضباط کار صوبائی اسمبلی پنجاب 1997ء میں ترمیم کی جائے، واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے قریبی افراد کیساتھ تناؤ پیدا ہونے کے بعد 2018ء کے انتخابات آزاد اُمیدوار کی حیثیت سے لڑا تھا تاہم قومی اسمبلی کی دونوں نشتوں پر وہ مسلم لیگ(ن) کے اُمیدوار سے شکست کھا گئے لیکن پنجاب اسمبلی کی ایک نششت پر کامیاب ہوئے، چوہدری نثار علی نے ابھی تک اس نشت پر حلف نہیں اُٹھایا ہے۔  

Share.

About Author

Leave A Reply