چمن میں دھماکہ نشانہ اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکار،5 ہلاک 20 زخمی

0

اسسٹنٹ کمشنر ذکا اللہ درانی کے مطابق دھماکے میں انسداد منشیات کی گاڑی کو نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں 5 ہلاک اور 20 زخمی ہوئے دھماکے نتیجے میں قریبی عمارتوں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ گاڑیوں سمیت دیگر املاک کو نقصان پہنچا۔۔۔

کوئٹہ (میزان نیوز) پاکستان کے صوبے بلوچستان سرحدی شہر چمن میں پیر کو ہونے والے ایک بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوئے ہیں، اطلاعات کے مطابق دھماکہ چمن کی مصرف شاہراہ مال روڈ پر ایک مارکیٹ کے باہر پیش آیا، دھماکے کے وقت اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی ایک گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی جسے نقصان پہنچا اور اطلاعات کے مطابق حملے میں اے این ایف کے بعض اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر ذکا اللہ درانی نے کہا کہ دھماکے میں انسداد منشیات کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے، دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا تھا، پولیس افسر محمد محسن نے بتایا کہ نامعلوم شرپسندوں نے سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو چکے ہیں اور زخمیوں کو سول ہسپتال چمن منتقل کیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چمن میں اب تک پانچ لاشیں لائی گئی ہیں، ابھی تک واقعے کی کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Share.

About Author

Leave A Reply