پیپلزپارٹی بھی زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت کیلئے درخواست دیگی

0

اس سے قبل پیپلزپارٹی اور آصف زرداری نے ضمانت پر رہائی لینے سے انکار کرتے ہوئے مقدمات ختم کرنیکا مطالبہ کیا تاہم نوازشریف کی ضمانت اور لندن روانگی کے بعد پیپلزپارٹی نے جیل سے نکلنے کیلئے نوازشریف کی تقلید کرنے پر تیار ہوگئی۔۔۔

اسلام آباد (میزان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سابق صدر آصف زرداری کی صحت کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سابق صدر کی طبی بنیادوں پر ضمانت کیلئے درخواست دے گی اور امید ہے فوری ریلیف مل جائے گی، اسلام آباد میں پمز کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری کے دل کے حوالے سے ایک رکاوٹ کی تشخیص کرنا چاہتے، زرداری صاحب نے ہمیں روکا تھا ہم ضمانت کیلئے رجوع نہیں کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ خاندان، بہنوں اور ہم سب کیلئے مشکل لمحہ تھا اس لئے ہمیں وہ اتنا اعتماد نہیں ہے، یہاں کے ڈاکٹر قابل ہیں لیکن ہمیں زیادہ سکون ہوگا اور دوسری رائے لینے کا بھی موقع ملے گا، بلاول بھٹو نے کہا کہ آج زرداری صاحب نے آصفہ بھٹو کی درخواست کو مانا ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی صدر زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت کیلئے رجوع کرے گی اور کل جب ہم حتمی درخواست جمع کرائیں گے تو امید ہے کہ جلد از جلد ضمانت مل جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ جب ہم رجوع کرتے ہیں تو جلد ضمانت ملے گی تاکہ وہ جلد از جلد ڈاکٹروں کی تجویز کردہ ٹیسٹ کراسکیں اور اس کا اچھا نتیجہ نکلے گا اس کے ساتھ ہم زرداری صاحب کی صحت کے حوالے سے دعا گوہ ہیں، چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ملک کی سیاسی صورت حال پر بھی آصف زرداری سے بات ہوئی اور وہ اپنے موقف پر قائم ہیں اور اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں، ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری آج بھی اپنے موقف اور اصول پر قائم ہیں کہ پی پی پی اپنے نظریئے اور منشور پر سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ہے چاہے وہ اٹھارویں ترمیم ہو یا جمہوریت اور میڈیا کی بات ہو پی پی پی اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے، بلاول نے کہا کہ ہم پی پی پی کے یوم تاسیس کا جسلہ کشمیر میں رکھا تھا جو کامیاب رہا، اب تاریخی فیصلہ کیا ہے کہ 27 دسمبر کو بینظیر بھٹو کی برسی پیپلز پارٹی لیاقت باغ میں منائے گی، خیال رہے کہ اس سے قبل پیپلزپارٹی اور آصف زرداری نے ضمانت پر رہائی لینے سے انکار کرتے ہوئے مقدمات ختم کرنیکا مطالبہ کیا تاہم نوازشریف کی ضمانت اور لندن روانگی کے بعد پیپلزپارٹی نے جیل سے نکلنے کیلئے نوازشریف کی تقلید کرنے پر تیار ہوگئی۔

Share.

About Author

Leave A Reply