پیمرا نے بول انٹرٹینمنٹ کا ٹک ٹاک شو نشر کرنے پر پابندی عائد کردی

0

سماجی و مذہبی اقدار کے منافی مواد نشر کرنے پر ڈرامہ سیریل جلن کی نشریات پر پابندی لگائی تھی جس میں قریبی رشتوں کے تقدس کو پامال کیا گیا ڈرامہ جلن اے آر وائی پر نشر کیا جارہا تھا جبکہ ہم چینل پر نشرمکر ڈرامہ پیار کے صدقے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔۔۔

اسلام آباد (میزان نیوز) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی( پیمرا) نے نامناسب مواد نشر کرنے پر پروگرام ٹک ٹاک شو پر مکمل پابندی عائد کردی، اس حوالے سے جاری پریس ریلیز میں پیمرا نے کہا کہ بول انٹرٹینمنٹ کے پروگرام میں نشر کیے جانے والے مواد پر ناظرین کی جانب سے پاکستان سٹیزن پورٹل اور پیمرا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شکایات موصول ہورہی تھیں، پیمرا نے کہا کہ چینل کو پروگرام ٹک ٹاک شو میں انتہائی نامناسب، بیہودہ، فحش اور بھارتی موسیقی پر مبنی ویڈیوز/مواد نشر کرنے پر اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا تھا، پریس ریلیز میں کہا گیا کہ نوٹس میں چینل کو خبردار کیا گیا تھا کہ پروگرام میں نشر کیے جانے والے مواد کا جائزہ لیں اور پروگرام کو پاکستانی اقدار کے مطابق ترتیب دیں بصورتِ دیگر اس حوالے سے پیمرا آرڈیننس کے تحت کارروائی کی جائے گی، تاہم پیمرا کی تنبیہ کے باوجود بول انٹرٹینمنٹ نے پروگرام میں نامناسب ٹک ٹاک ویڈیوز نشر کرنا جاری رکھا جس کے باعث پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 27 کے تحت ٹک ٹاک شو نشر کرنے پر پابندی عائد کردی، خیال رہے کہ گزشتہ روز سماجی و مذہبی اقدار کے منافی مواد نشر کرنے پر ڈراما سیریل جلن کی نشریات پر فوری پابندی لگائی تھی، جس میں قریبی رشتوں کے تقدس کو پامال کیا گیا ڈرامہ جلن اے آر وائی پر نشر کیا جارہا تھا

Share.

About Author

Leave A Reply