پاکستان کے زرعی شعبہ کیلئے عالمی بینک 37 کروڑ ڈالر فراہم کرئے گا

0

سماجی ترقیاتی منصوبے میں پرائمری ہیلتھ، تعلیم اور مشروط نقد رقم کی منتقلی پروگرام شامل ہیں جسکا دائرہ کار پنجاب کے 11 اضلاع بشمول جنوبی پنجاب کے 8 اضلاع پر ہوگا غربت کا خاتمہ اور پس ماندہ علاقوں کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔۔۔

اسلام آباد (میزان نیوز) عالمی بینک اور وزارت اقتصادی امور کے مابین دو منصوبوں کیلئے 37 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے معاہدے پر دستخط ہوگئے، عالمی بینک سماجی ترقیاتی پروگرام اور زرعی شعبے کیلئے پاکستان کو 37 کروڑ 10 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا، ان دو منصوبوں کیلئے عالمی بینک اور وزارت اقتصادی امور کے مابین معاہدے پر دستخط ہوگئے، معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور کے آفس میں منعقد ہوئی، تقریب میں شریک وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بحتیار نے سماجی ترقیاتی پروگرام اور زرعی شعبے میں فنڈنگ پر عالمی بینک کا شکریہ ادا کیا، عالمی بینک منصوبے کے تحت کے پی میں نظام آب پاشی کے منصوبے میں کل لاگت میں 17 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی فنڈنگ کرے گا، منصوبہ آب پاشی کا دائرہ کار کے پی کے تمام اضلاع پر ہوگا، عالمی بینک حکومت پنجاب کے سماجی پروگرام میں 20 کروڑ کی شراکت داری کرے گا، جس کی کل لاگت 330 ملین ڈالر ہے، سماجی ترقیاتی منصوبے میں پرائمری ہیلتھ، تعلیم اور مشروط نقد رقم کی منتقلی کے پروگرام شامل ہیں، سماجی ترقیاتی پروگرام کا دائرہ کار پنجاب کے 11 اضلاع بشمول جنوبی پنجاب کے 8 اضلاع پر ہوگا، اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرور بختیار کا کہنا تھا کہ غربت کا خاتمہ اور پس ماندہ علاقوں کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے، حکومت پاکستان صحت اور تعلیم کے شعبے کی ترقی میں سنجیدہ ہے، اُدھر  امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا، پیر کے روز بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا، نئی درآمدی لیٹر آف کریڈٹس کھولے جانے اور طلب بڑھنے کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 50 پیسے کے اضافے سے 160 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 28 پیسے کے اضافے سے 160 روپے 37 پیسے پر بند ہوئے، اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر20 پیسے کے اضافے سے دوبارہ 161 روپے کی سطح پر بند ہوا، عالمی بینک کے نمائندے کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں شراکت دار جاری رکھیں گے۔

Share.

About Author

Leave A Reply