پاکستانی فوج کیلئےامریکی تربیتی پروگرام بحال سکیورٹی تعاون معطل رہیگا

0

امریکہ سے تربیت حاصل کرنے والے پاکستان فوجی اہلکار اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے ہیں جن میں جنرل جاوید بھی تھے جنھیں جاسوسی کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے فوجی تربیتی پروگرام کی بحالی امریکی سلامتی کی خاطر بحال کی۔۔۔

واشنگٹن (میزان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کیلئے انٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پروگرام (آئی ایم ای ٹی) بحال کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی جبکہ سکیورٹی تعاون کے دیگر پروگرام معطل رہیں گے، امریکا کی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا گیا کہ مشترکہ ترجیحات کیلئے عسکری سطح پر تعاون کو فروغ دینے اور امریکا کی قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنانے کیلئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کیلئے فوجی تربیتی پروگرام بحال کرنے کی توثیق کردی ہے، یاد رہے امریکہ سے تربیت حاصل کرنے والے پاکستان فوجی اہلکار اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے ہیں جن میں لیفیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) جاوید اقبال بھی تھے جنھیں گزشتہ برس جاسوسی کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی، امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پروگرام میں شرکت کی منظوری ایک سال سے زائد عرصے تک معطلی کے بعد دی گئی ہے، انٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن اور ٹریننگ پروگرام ایک دہائی سے زائد عرصے سے پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات میں ستون کی حیثیت رکھتا ہے، پروگرام میں پاکستان کی شرکت بحال کرنے کا فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے درمیان رواں سال ہونے والی ملاقاتوں کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں گرمجوشی کو ظاہر کرتا ہے، واشنگٹن، افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کیلئے اس کے طالبان کے ساتھ مذاکرات میں مدد اور سہولت فراہم کرنے پر بھی پاکستان کا معترف ہے، انٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن اور ٹریننگ پروگرام امریکی محکمہ خارجہ کے زیر انتظام منعقد کیا جاتا ہے، یہ امریکا کی جانب سے پاکستان کی تقریباً 2 ارب ڈالر کی فوجی امداد پروگرامز کا ایک چھوٹا حصہ ہے، یہ امداد جنوری 2018ء میں ڈونلڈ ٹرمپ کے اچانک جاری کیے گئے حکم کے بعد معطل کردی گئی تھی، تاہم ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر پاکستان کی فوجی امداد معطل رہے گی، امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان نے ای میل پر پروگرام کی بحالی کے حوالے سے کہا تھا کہ ٹرمپ کے 2018 کے سکیورٹی معاونت معطل کرنے کے فیصلے سے ان پروگرامز کو رعایت دی گئی ہے، جو امریکا کے سکیورٹی مفاد میں ہے، جبکہ پاکستان کی آئی ایم ای ٹی میں شرکت کی بحالی کا فیصلہ بھی یہی ایک رعایت ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام سے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ترجیحات کے تحت دوطرفہ تعاون بڑھانے کا موقع ملتا ہے، جبکہ ہم علاقائی سکیورٹی اور استحکام بڑھانے کیلئے اس طرح کے ٹھوس اقدامات جاری رکھیں گے۔

Share.

About Author

Leave A Reply