پاکستان کا دہشت گردی کو جڑ سےختم کرنے کا عزم پر چین کی قدردانی

0

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم مودی کی زیر صدارت ملکی سکیورٹی سے متعلق ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں انٹیلی جنس اداروں نے ممبئی حملوں کی سالگرہ کے موقع پر ہندوستان میں دہشت گردی کے منصوبے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔۔۔

اسلام آباد (میزان نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مبینہ الزامات کے بعد چین نے عالمی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے مثبت کردار کی یاد دہانی کرائی ہے، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاؤ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر میں جیش محمد کے منصوبے کو ناکام بنانے کے دعوے کے چند گھنٹے بعد اپنے بیان میں کہا کہ چین دہشت گردی کے انسداد کیلئے پاکستان کی جانب سے کی گئی بین الاقوامی کوششوں کو سراہتا ہے اور چین دہشت گرد قوتوں کے خاتمے کیلئے پاکستان کی بھر پور حمایت کرتا ہے، پاکستان کو اپنا ہر موسم کا حلیف قررا دینے والے ترجمان نے کہا کہ ماضی میں بھی بھارت کے بت بنیاد الزامات کے خلاف پاکستان کا دفاع کیا ہے اور آئندہ بھی کرینگے، دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک اتحاد کے علاوہ اربوں ڈالر کی انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ اسکیم کے حامل سی پیک منصوبے میں بھی اتحادی ہیں جو ایک بیلٹ روڈ، ایک روڈ اقدام کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، لیجیان ژاؤ نے سی پیک کا خصوصی طور پر حوالہ دے کر اس منصوبے کی اہمیت اور اس کی کامیابی اور سلامتی پر بھی زور دیا، نریندر مودی نے ایک ٹوئٹ میں دہشت گرد کالعدم تنظیم جیش محمد سے تعلق رکھنے والے چار مبینہ دہشت گردوں کی بڑے پیمانے پر اسلحے اور دھماکہ خیز مواد کے ساتھ موجودگی کا اشارہ کرتے ہوئے بڑی عسکری کارروائی کو روکنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم مودی کی زیرصدارت ایک اجلاس ہوا جس میں انٹیلی جنس ذرائع نے ممبئی حملوں کی سالگرہ کے موقع پر دہشت گردی کے منصوبے کے بارے میں خبردار کیا ہے، ہندوستانی الزامات سے چند روز قبل ہی پاکستان نے بھارت کی طرف سے پاکستان میں دہشت گردی کی اسپانسرشپ کے ثبوت پیش کئے تھے اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ، سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین اور اسلامی تعاون تنظیم کے ساتھ خصوصی تفصیلات شیئر کیں۔

Share.

About Author

Leave A Reply