پاکستان پر دباؤ ہے! لیکن یہودی ریاست کو تسلیم نہیں کرینگے، عمران

0

مڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا گیا کہ کیا کسی اور مسلمان ملک کو بھی پاکستان جیسے دباؤ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ایسی چیزیں ہم نہیں کہہ سکتے ہمارے ان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔۔۔

اسلام آباد (میزان نیوز) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے شدید دباؤ کا سامنا ہے بالخصوص متعدد عرب ممالک کے تل ابیب کے ساتھ امن معاہدوں کے بعد لیکن پاکستان ایسا اس وقت تک ممکن نہیں کرئیگا جب تک ایسا تصفیہ نہ ہو جو فلسطینی لوگوں کو مطمئن کرسکے، وزیراعظم کا یہ بیان مشرق وسطیٰ کے معاملات پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ مڈل ایسٹ آئی کی ایک رپورٹ میں شائع ہوا، ویب سائٹ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے یہ بیان گزشتہ ہفتے مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دیا تھا، ویب سائٹ کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ٹرمپ کے دور میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دباؤ غیر معمولی تھا، جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا کسی اور مسلمان ملک کو بھی پاکستان جیسے دباؤ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ایسی چیزیں ہم نہیں کہہ سکتے، ہمارے ان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، مڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد فلسطین کے حوالے سے جناح کے نقش قدم پر چلتا رہے گا یعنی جب تک عرب حصے کیلئے انصاف نہ ہو، پاکستان یہودی ریاست کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہے، یاد رہے کہ حال ہی میں مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے اور اس کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے والا ملک متحدہ عرب امارات تھا، جس کے بعد بحرین کے بادشاہ نے عوامی رائے کے برخلاف یہودی ریاست سے تعلقات قائم کرلئے اور پھر سوڈان تیسرا مسلمان ملک تھا جس نے اسرائیل سے دشمنی ختم کرنے اور تعلقات معمول پر لانے کا اعلان کیا۔

Share.

About Author

Leave A Reply