پاکستان نے دو لاکھ افغان شہریوں کے جعلی شناختی کارڈز بلاک کردیئے

0

پاکستان میں 8 لاکھ افغان مہاجرین غیر قانونی طور پر مقیم ہیں عمران خان حکومت چھوڑ سکتے ہیں این آر او نہیں دینگے پی ڈی ایم والے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں پی ڈی ایم نے شکست تسلیم کرتے ہوئے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔۔۔

راولپنڈی (میزان نیوز) پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ہم نے 2 لاکھ غیر قانونی رہائش پذیر افغانوں کے کارڈ بلاک کیے ہیں، راولپنڈی میں نادرا دفتر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے پاس افغان مہاجرین کا مکمل ڈیٹا موجود ہے، پاکستان میں رجسٹرڈ 15 لاکھ افغان مہاجرین کو رہنے کی اجازت ہے، ملک میں 8 لاکھ افغان مہاجرین غیر قانونی مقیم ہیں، 2 لاکھ غیر قانونی رہائش پذیر افغانوں کے کارڈ بلاک کیے ہیں، ہم نے چین اور افغانستان کا مینوئل ویزا ختم کردیا، آن لائن ویزے سے کرپشن کا خاتمہ ہوا ہے، ایک دن میں ویزے کیلئے 2 لاکھ آن لائن درخواستیں آئی ہیں، نواز شریف کے پاسپورٹ سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کے پاسپورٹ کی معیاد 16 فروری کو ختم ہورہی ہے، جس کے بعد اس کی تجدید نہیں کی جائے گی، وزیراعظم عمران خان استعفیٰ نہیں دیں گے، وہ حکومت چھوڑ سکتے ہیں لیکن این آر او کے آگے سرینڈر نہیں کریں گے، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں، پی ڈی ایم نے شکست تسلیم کرلی، پی ڈی ایم نے فیصلہ کرلیا یے الیکشن میں حصہ لے گی، پیپلز پارٹی جیت گئی اور پی ڈی ایم ہار گئی، پیپلز پارٹی نے ان کے گھٹنے ٹکوا دیئے، یہ استعفے نہیں دیں گے لیکن لانگ مارچ ضرور کریں گے،جس دن اپوزیشن لانگ مارچ کی تاریخ بتائے گی ہم اسی دن اپنا آئینی اور قانونی حق جتائیں گے۔ یہ اچھی بات ہے کہ انہوں نے انتخابات کی بات کی کیون کہ میدان خالی نہیں ہونا چاہیئے، پیپلز پارٹی سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ کی گھڑی، چھڑی اور فیصلوں کا اختیار آصف زرداری کے پاس ہے، جو سیاست دان ڈائیلاگ کا راستہ کھلا نہیں رکھتا وہ کم عقل ہے، آصف زرداری اپنے لئے راستے بنانے جا رہے ہیں جب کہ (ن)لیگ نے اپنے لئے راستے بند کرلیا، وزیر داخلہ نے کہا کہ فوج سمیت قومی اداروں کے خلاف جو بات کرے گا اس کے خلاف 72 گھنٹوں میں مقدمہ ہوگا، مفتی کفایت اللہ کا کیس کے پی کو بجھوا دیا ہے، مولانا فضل الرحمان سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان عالم دین ہیں، انہیں اسلام اور اسلام آباد کا احترام ملحوظ خاطر رکھنا چاہیئے، ان کے ستارے گردش میں ہیں، ان کی سیاست الٹ گئی، ان کی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں، اسلام آباد پر قبضے کا خواب چھوڑ دینا چاہیئے، شیخ رشید نے کہا کہ کرک میں مندر کو نذر آتش کرنے کا واقعہ پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے کیا گیا ہے، اس واقعے کے پیچھے وہی عناصر شامل ہیں جن کو یورپی یونین کی ڈس انفو لیب نے بے نقاب کیا ہے، ملک میں تمام مذہبی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری حکومتی ذمہ داری ہے ، کوئی بھی شخص چاہے وہ کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت سے ہو، اسے کسی بھی مذہب کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کے اجازت نہیں دی جائے گی، واقعے کے ماسٹر مائنڈ مولانا شریف سمیت 36 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تمام افراد کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔

Share.

About Author

Leave A Reply