پاکستان نے اصلاحات پر عمل درآمد کیا مہنگائی کم ہوجائیگی، آئی ایم ایف

0

حقیقی ایکسچینج ریٹ کی مدد سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوا زرمبادلہ کے ذخائر میں توقعات سے زیادہ اضافہ ہوا آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان نے دسمبر تک تمام معاشی اہداف اور اسٹرکچرل بینچ مارکس حاصل کرلئے ہیں جبکہ مالیاتی خسارہ کم ہوا۔۔۔

اسلام آباد (میزان نیوز) آئی ایم ایف ہیڈ کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں ڈالر کے ایکس چینج ریٹ کے اثرات کم ہونا شروع ہوئے ہیں، پاکستان میں مہنگائی کم ہوجائے گی، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں آئی ایم ایف مشن ہیڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے مذاکرات تعمیری اور مثبت رہے، پاکستان نے اصلاحات پر عمل درآمد کیا، پاکستان کی معیشت میں بہتری توقعات سے بڑھ کر ہے، آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق مہنگائی میں ڈالر کے ایکس چینج ریٹ کے اثرات کم ہونا شروع ہوگئے ہیں اور ایکس چینج ریٹ حقیقت کے قریب ہے پاکستان میں مہنگائی کم ہوجائے گی، پاکستان میں مالیاتی خسارہ کم ہوا اور زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے ہیں، محصولات کے بڑھنے کی شرح حوصلہ افزا ہے، آمدن بڑھنے سے سماجی شعبے کیلئے فنڈز بڑھائے گئے، اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ مذاکرات کی تکمیل کے بعد جائزہ مشن اپنی رپورٹ آئی ایم ایف بورڈ کو پیش کرے گا، جس کی روشنی میں آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ 45 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کی منظوری دے گا، 6 ارب ڈالر میں سے پاکستان کو 1 ارب 44 کروڑ ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں، پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان دوسرے جائزہ مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں اور مارچ میں پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط موصول ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے، آئی ایم ایف نے 3 سے 13 فروری تک جاری رہنے والے مذاکرات کا اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق پاکستان نے دسمبر تک تمام معاشی اہداف اور اسٹرکچرل بینچ مارکس حاصل کرلئے ہیں، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے حالیہ چند ماہ میں اصلاحات کیلئے اقدامات اٹھائے اور ترقیاتی و سماجی اخراجات میں اضافہ کیا، انہوں نے کہا کہ اقتصادی سرگرمیوں میں بھی استحکام آیا ہے، حقیقی ایکسچینج ریٹ کی مدد سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوا جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں توقعات سے زیادہ اضافہ ہوا، آئی ایم ایف مشن چیف کا کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں ملک میں مہنگائی میں کمی کی توقع ہے۔

Share.

About Author

Leave A Reply