پاکستانی فوج کشمیریوں کی جدوجہد کیساتھ آخری وقت تک کھڑی ہے

0

پاکستان نے کبھی بھی انڈیا کی جانب سے آرٹیکل 370 اور آرٹیکل 3 اے کی مدد سے کشمیر پر قبضے کو قانونی حیثیت دینے کی کوشش کو تسلیم نہیں کیا پاکستانی فوج مکمل طور پر تیار اور اپنی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے۔۔۔

راولپنڈی (میزان نیوز) پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے کشمیریوں کے خلاف بھارتی اقدامات کے تناظر میں بلائے گئے کور کمانڈرز اجلاس سے متعلق ٹویٹ میں کہا ہے کہ منگل کو جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی کور کمانڈرز کی میٹنگ میں کشمیر کا معاملہ زیر بحث آیا جہاں حکومتِ پاکستان کی جانب سے انڈین اقدامات کو مسترد کیے جانے کی مکمل حمایت کی گئی، انھوں نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ پاکستان نے کبھی بھی انڈیا کی جانب سے آرٹیکل 370 اور آرٹیکل 3 اے کی مدد سے کشمیر پر قبضے کو قانونی حیثیت دینے کی کوشش کو تسلیم نہیں کیا ہے، ٹویٹ میں انھوں نے لکھا کہ پاکستانی فوج کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ آخری وقت تک کھڑی ہے، ہم اس بارے میں مکمل طور پر تیار ہیں اور اپنی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج، حق خودارادیت کیلئے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم اس ذمہ داری کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہرحد تک جائیں گے، پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، کورکمانڈرز کانفرنس میں کشمیر کی صورتحال کے ایک نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، اجلاس میں شرکا نے کشمیر سے متعلق بھارتی اقدامات مسترد کرنے کی حکومتی پالیسی کی مکمل تائید کی ہے، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج حق خودارادیت کے لیے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم اس ذمہ داری کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ہرحد تک جائیں گے۔

Share.

About Author

Leave A Reply