پاکستانی اعتراضات مسترد، انڈیا مقبوضہ خطےمیں پن بجلی منصوبہ بنائیگا

0

اسلام آباد کا یہ الزام بھی رہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی جاری ہے اور بعض منصوبے، جن میں ریٹل پاور پروجیکٹ بھی شامل ہے، پاکستان کو مستقبل میں اس کے حصے کے پانی سے محروم کر دیں گے۔۔۔

نئی دہلی (میزان نیوز) انڈیا نے پاکستان کے اعتراضات اور تحفظات کو نظر انداز کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر ایک اور پن بجلی کے منصوبے کی منظوری دی ہے، سابق وزیرِاعظم نریندر مودی کی سربراہی میں نئی دہلی میں مرکزی کابینہ کے اجلاس میں باضابطہ طور پر منصوبے کی منظوری دی گئی، منظوری ملنے کے بعد حکام نے بتایا کہ پن بجلی کا یہ منصوبہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں دریائے چناب پر پانی کے بہاوٴ پر تعمیر ہوگا، حکام کے مطابق اس 850 میگا واٹ پن بجلی کے منصوبے کو لگ بھگ 52 ارب روپے کی لاگت سے پانچ سال میں مکمل کیا جائے گا، ریٹل نامی اس منصوبے کا سنگِ بنیاد بھارت کے سابق وزیرِ اعظم من موہن سنگھ نے 25 جون 2013 کو رکھا تھا، کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے بتایا کہ بھارت کی مرکزی حکومت کو یہ ڈر تھا کہ پاکستان اس کے خلاف بین الاقوامی ثالثی عدالت اور عالمی بینک میں جائے گا، انہوں نے جموں میں پریس کانفرنس میں کہا کہ سابق حکومتیں پاکستان کی دھمکیوں سے خائف تھیں، پاکستان بار بار بین الاقوامی ثالثی عدالت اور عالمی بینک میں جانے کی دھمکیاں دے رہا تھا، پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ دریائے سندھ اور دیگر دریاوٴں کا پانی منصفانہ طور پر تقسیم کرنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان 1960 میں طے پانے والے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے، اسلام آباد کا یہ الزام بھی رہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی جاری ہے اور بعض منصوبے، جن میں ریٹل پاور پروجیکٹ بھی شامل ہے، پاکستان کو مستقبل میں اس کے حصے کے پانی سے محروم کر دیں گے۔

Share.

About Author

Leave A Reply