پاکستانی اداکار محسن حیدر کا اہلیہ پر تشدد وزارتِ انسانی حقوق نوٹس لے

0

اداکار کی اہلیہ فاطمہ نے فیس بک پر طویل پوسٹ میں اپنے شوہر کے ظلم کی داستان بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکے شوہر نے نہ صرف انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ ذہنی ٹارچر بھی کیا اور اب وہ یہ ظلم برداشت کرتے کرتے تھک گئی ہیں۔۔۔

کراچی (میزان نیوز) پاکستانی فلم نامعلوم افراد سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ نے کہا ہے کہ محسن نے انہیں بدترین جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بناتے رہے ہیں، سوشل میڈیا صارفین سمیت رائے عامہ کے مقتدر افراد نے وفاقی اور صوبائی حکومتیں کی انسانی حقوق کی وزارتوں سے اس واقعے کا نوٹس لینے کا مظالبہ کیا ہے، اداکار و گلوکار محسن عباس فلموں کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتے ہیں اور اپنی زندگی سے جڑی خوشیاں اور غم اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں، کچھ عرصہ قبل انہوں نے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ڈپریشن سے گزررہے ہیں، تاہم اپنی زندگی کے تمام معاملات لوگوں سے شیئر کرنے والے اداکار محسن عباس کی اہلیہ نے ان کا بالکل منفرد روپ لوگوں کو بتایا ہے جس سے آج تک کوئی واقف نہیں تھا، ماہرین کا کہنا ہے کہ اُن کی ڈپریشن کی وجہ بیوی پر تشدد کی وجہ بنی ہے، محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے فیس بک پر طویل پوسٹ میں اپنے شوہر کے ظلم کی داستان بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے شوہر نے نہ صرف انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ ذہنی ٹارچر بھی کیا اور اب وہ یہ ظلم برداشت کرتے کرتے تھک گئی ہیں، فاطمہ نے لکھا ظلم برداشت کرنا بھی گناہ ہے، میں فاطمہ ہوں محسن عباس حیدر کی بیوی 26 نومبر 2018 کو مجھے پتہ چلا کہ میرا شوہر مجھے دھوکا دے رہا ہے اور جب میں نے اس بارے میں اس سے بات کی تو بجائے شرمندہ ہونے کے اس نے مجھے مارنا شروع کردیا، فاطمہ نے لکھا محسن نے اس بات کا بھی احساس نہیں کیا کہ میں اس وقت حاملہ تھی اور مجھے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، اس نے میرے بال کھینچے، مجھے فرش پر گرادیا، مجھے لاتیں ماریں اور میرے چہرے پر گھونسے بھی مارے اس کے بعد مجھے دیوار میں دے مارا، تاہم میں اپنے گھر والوں کے بجائے اپنی دوست کے ساتھ اسپتال گئی کیونکہ میں بہت پریشان تھی، ڈاکٹر نے بھی میرا چیک اپ کرنے سے انکار کردیا کیونکہ یہ پولیس کیس تھا لیکن میں نے پولیس میں شکایت درج نہیں کرائی کیونکہ مجھے یہ سب قبول کرنے کیلئے تھوڑا وقت چاہیئے تھا، الٹرا ساؤنڈ کے بعد جب مجھے پتہ چلا کہ میرا بچہ محفوظ ہے تو مجھے سکون ملا اور اپنے بچے کیلئے میں نے اس شادی کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا، مئی 2019 کو جب میں نے بیٹے کو لاہورمیں جنم دیا اس وقت میرا شوہر کراچی میں اپنی گرل فرینڈ نازش جہانگیر کے ساتھ رنگ رلیاں منارہا تھا، بچے کے دنیا میں آنے کے دو دن بعد محسن صرف تصاویر لینے کیلئے آیا تاکہ پبلسٹی حاصل کرسکے بعد میں اس نے ڈپریشن والی پوسٹ کی تاکہ لوگوں کی توجہ حاصل کرسکے، یہاں تک کہ اس نے یہ بھی نہیں دیکھا کہ اس کا بیٹا کیسا ہے اور تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کا ڈراما رچایا صرف پبلسٹی حاصل کرنے کیلئے 17 جولائی کو جب میں نے اس سے ہمارے بیٹے کی ذمہ داری لینے کیلئے کہا تو اس نے ایک بار پھر مجھے مارنا شروع کردیا لیکن اب بس میں یہ پوسٹ کررہی ہوں ان تمام لڑکیوں کیلئے جو اس طرح کے تشدد کا نشانہ بنتی ہیں آپ کیلئے کوئی نہیں آئے گا آپ کو اپنے لئے خود آگے آنا ہوگا، مجھے نہیں معلوم میں اکیلے اپنے بچے کی پرورش کیسے کروں گی لیکن مجھے معلوم ہے اللہ میرے ساتھ ہے۔ میں جسمانی اور زبانی تشدد اور طلاق کی دھمکیوں سے تنگ آچکی ہوں۔ اس کے بعد فاطمہ نے محسن کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا مسٹر محسن میں تمہیں عدالت میں ملوں گی، واضح رہے کہ محسن عباس حیدر نامعلوم افراد، نامعلوم افراد 2، لوڈویڈنگ جیسی فلموں میں کام کرچکے ہیں جب کہ ان کی حال ہی میں فلم باجی ریلیز ہوئی ہے۔

Share.

About Author

Leave A Reply