ٹیم پر فخر ہے منصوبہ بندی مطابق کھیل نہیں سکے، کپتان لاہیرو

0

سری لنکن کپتان لاہیرو تھریمانے مطابق داسن اور شیہان نے عمدہ بیٹنگ کی پاکستان کے اس باؤلنگ اٹیک کے خلاف گوناتھیلاکا کی سنچری بھی بہت بڑا کارنامہ ہے یہ میرا پہلا دورہ پاکستان ہے اور یاں آ کر کھیلنے کا تجربہ بہت اچھا اور یادگار رہا۔۔۔

کراچی (میزان نیوز) سری لنکن کپتان لاہیرو تھریمانے نے دورہ پاکستان کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دوسروں ملکوں کی کرکٹ ٹیموں کو بھی پاکستان آنے کا مشورہ دیں گے، پاکستان نے کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی تھی، سری لنکا کے کپتان لہیرو تھری مانے نے تیسرے میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے کیونکہ انہوں نے بہت اچھی فائٹ کی، انہوں نے کہا کہ 297 اچھا اسکور تھا لیکن اس کے بعد ہم گیند سے ابتدائی 10-15 اوورز میں منصوبہ بندی کے مطابق کھیل پیش نہ کر سکے، انہوں نے کہا کہ شکست کے باوجود مجھے اپنی ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر فخر ہے، داسن اور شیہان نے بہت عمدہ بیٹنگ کی جبکہ پاکستان کے اس باؤلنگ اٹیک کے خلاف گوناتھیلاکا کی سنچری بھی بہت بڑا کارنامہ ہے، تھریمانے نے کہا کہ یہ میرا پہلا دورہ پاکستان ہے اور یاں آ کر کھیلنے کا تجربہ بہت اچھا اور یادگار رہا، میں دیگر ٹیموں کو بھی پاکستان آ کر کھیلنے کا مشورہ دوں گا، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ہدف کا تعاقب آسان نہیں تھا لیکن عابد علی نے شاندار بیٹنگ کی، انہوں نے جس طرح دباؤ کو جھیلا اس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں، سرفراز نے کہا کہ ہماری فیلڈنگ اچھی نہیں تھی، ٹی 20 سیریز میں فیلڈنگ بہتر کرنے کی کوشش کریں گے اور عمدہ کھیل پیش کریں گے، انہوں نے ٹیم کو انتباہ دیا کہ اگر ہم نے ٹی 20 میچوں میں بھی اس طرح فیلڈنگ کی تو سیریز نہیں جیت سکیں گے، قومی ٹیم کے کپتان نے دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرنے پر شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں 10 سال بعد یہاں کھیل رہا تھا، ہر کسی کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلنا اچھا لگتا ہے لہٰذا امید ہے کہ پاکستان میں کرکٹ جاری رہے گی۔

Share.

About Author

Leave A Reply