ٹرمپ پست شخص ہے جو اپنے جرائم پر خوش ہوتا ہے، امام خامنہ ای

0

ایرانی قوم ایمان کی طاقت اور قومی عزم و ارادے کے ذریعے مشکلات پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائے گی اور پابندیوں کو ملکی معیشت پائیدار بنانے کے ایک موقع میں تبدیل کردے گی جبکہ امریکہ کے جرائم پیشہ اور پست حمکرانوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔۔۔

تہران (میزان نیوز) رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایران کے خلاف امریکی کوششوں اور پابندیوں کو مظالم کا مظہر اور مجرمانہ اقدام قرار دیا ہے، اُنھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس وقت تک مزاحمت جاری رکھے گا جب تک کہ واشنگٹن بے نقاب نہیں ہوجاتا، اُنھوں نے امریکہ ایران کی دفاعی اور علاقائی طاقت سے خوفزدہ ہے، پیر کو ویڈیو لنک کے ذریعے امام علی ملٹری آفیسرز یونیورسٹی کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے مسلح افواج کے سپریم کمانڈر امام سید علی خامنہ ای نے کہا ایران کی دفاعی، میزائیل طاقت سے متعلق امریکہ پر مسلط بدمعاشوں کا ٹولہ اس لئے شور شرابہ کررہا ہے کہ ایران نے یہ طاقت ہدف اور دانشمندی کی بنیاد پر حاصل کی ہے، رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ امریکیوں کی ہرزہ سرائی اور شور شرابہ ان کے خوف اور اس میدان میں ان کے پیچھے رہ جانے کی وجہ سے ہے، اُنھوں نے کہا کہ امریکیوں کے شور شرابے اور ہنگامہ آرائی کو خاطر میں لائے بغیر سائنٹفک کیلکولیشن سسٹم کو محفوظ رکھا جائے، امام سید علی خامنہ ای نے ایران کی اقتصادی مشکلات پر امریکی صدر کے اظہار مسرت کو ایرانی عوام کے خلاف سنگین جرم قرار دیتے ہوئے امریکی صدر کو مخاطب قرار دیکر کہا کہ ایسے گھناونے جرائم پر فخر صرف تم جیسا کوئی پست شخص ہی کر سکتا ہے، ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر نے واضح کیا کہ اربوں ڈالر کے بجٹ خسارے اور غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے دسیوں لاکھ لوگوں کے پیش نظر امریکہ کی صورتحال انتہائی خراب ہے، اُنھوں نے کہا کہ ایرانی قوم ایمان کی طاقت اور قومی عزم و ارادے کے ذریعے مشکلات پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائے گی اور پابندیوں کو ملکی معیشت پائیدار بنانے کے ایک موقع میں تبدیل کردے گی جبکہ امریکہ کے جرائم پیشہ اور پست حمکرانوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

Share.

About Author

Leave A Reply