ٹرمپ، باقی ماندہ زندگی دشمنوں کے خوف میں گزاریگا، زینب سلیمانی

0

زینب سلیمانی نے کہا مسٹر ٹرمپ تم نے میرے والد کو شہید کرایا تھا تاکہ دنیا تمھیں ہیرو سمجھے وہ (جنرل سلیمانی) تو داعش کے خلاف کامیاب جنگ کی قیادت کرنے والے جنرل تھے لیکن اس کے مقابلے میں تم مغلوب، تنہا اور نامراد ہو چکے ہو۔۔۔

تہران (میزان نیوز) ایران کی قدس فورس کے شہید کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی صاحبزادی زینب سلیمانی نے کہا ہے کہ ٹرمپ اب خوف کے عالم میں زندگی گزارنے پر مجبور ہونگے اور امریکی صدارت سے سبکدوش ہونے کے بعد اُن کیلئے دنیا نو گو ایریا بن گئی ہے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل سے سپاہ قدس کے شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کی صاحبزادی زینب سلیمانی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کوئی تمہیں قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کی وجہ سے ہیرو نہیں سمجھتا، انہوں نے مزید لکھا ہے کہ مسٹر ٹرمپ تم نے میرے والد کو اس خام خیالی میں شہید کرایا تاکہ دنیا تمھیں ہیرو سمجھے گی، وہ داعش کے خلاف کامیاب جنگ کی قیادت کرنے والے جنرل تھے لیکن اس کے مقابلے میں تم مغلوب، تنہا اور ناکام و نامراد ہوچکے ہو، کوئی تمہیں ہیرو نہیں سمجھتا، بلکہ تمہیں ایسا شخص سمجھا جاتا ہے، جو اپنی باقی ماندہ زندگی دشمنوں کے خوف میں گزارے گا، ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے بھی اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر زینب سلیمانی کے پیغام کو ری ٹوئٹ کیا ہے، وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹرمپ کی حکومت کے خاتمے پر اپنے ایک اور پیغام میں لکھا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کا نام روشن ہوگا لیکن ٹرمپ تاریخ کے کوڑے دان میں چلا جائے گا، واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ وہ گزشتہ کچھ عشروں ميں امریکہ کے ایک ایسے صدر رہے ہیں جس نے کسی نئی جنگ کا آغاز نہیں کیا اور جنرل قاسم سلیمانی کا قتل ان کی حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

Share.

About Author

Leave A Reply