وزیراعظم کا غیرسنجیدہ بیوروکریسی کے خلاف کارروای شوکاز نوٹس جاری

0

وزیراعظم آفس کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور، گجرات، شیخو پورہ سمیت پنجاب کے 20 ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ، لیہ، جھنگ، بُورے والا، صادق آباد، ننکانہ صاحب، پنڈی گھیب، سمیت 43 اسسٹنٹ کمشنرز کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔۔۔ اسلام آباد (میزان نیوز) پاکستان کے وزیراعظم نے سٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات کو بروقت حل نہ کرنے والے سرکاری افسران کی کے خلاف نوٹس لے لیا اور غیر سنجیدہ و غیر مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے

وزیراعظم کی ہدایت پر چیف سیکریٹری پنجاب نے ماتحت 1586 افسران کے ڈیش بورڈ کی جانچ پڑتال مکمل کرکے وزیراعظم کو پرفارمنس ڈیلیوری رپورٹ پیش کردی ہے، رپورٹ کے مطابق 263 افسران کو کارکردگی کی بنیاد پر وارننگ،7 سرکاری افسران کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا، 833 افسران کو محتاط رہنے کی ہدایت جبکہ 111 افسران سے وضاحت طلب کرلی گئی ہے، 403 سرکاری افسران کی کارکردگی کو سراہا گیا، وزیراعظم آفس کے مطابق سیکرٹری اطلاعات، زراعت، ایکسائز اور سیکرٹری آبپاشی کو کارکردگی بہتر کرنے کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور، گجرات، شیخو پورہ سمیت پنجاب کے 20 ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ، لیہ، جھنگ، بُورے والا، صادق آباد، ننکانہ صاحب، پنڈی گھیب، سمیت 43 اسسٹنٹ کمشنرز کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں، وزیراعظم آفس کی جانب سے کہا گیا ہے تمام افسران عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کارکردگی کو بہتر کریں، وارننگ لیٹر جاری کرنے کا مقصد تمام افسران کو تنبیہ کرنا ہے، وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کے دوران سرکاری افسران کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیا تھا، وفاقی وزراء نے بھی بیوروکریسی کے غیر سنجیدہ رویے کی شکایت کی تھی۔

Share.

About Author

Leave A Reply