وزیراعظم نے فوج کے سابق ترجمان عاصم باجوہ کا استعفیٰ قبول کرلیا

0

اسلام آباد (میزان نیوز) پاکستان کے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ان کی معاونِ خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ کی درخواست منظور کرلی ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم پاکستان سے معاون خصوصی برائے اطلاعات کے اضافی عہدے سے دستبرداری کی درخواست کی تھی، جو انھوں نے منظور کرلی ہے، لیفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ) عاصم سلیم باجوہ نے گزشتہ ماہ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) اتھارٹی کے سربراہ کے طور پر کام کرتے رہیں گے، تاہم مستعفی ہونے کے اعلان کے اگلے ہی روز وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں آگاہ کیا گیا کہ وزیراعظم نے عاصم باجوہ کا استعفیٰ قبول نہیں کیا اور انھیں کام جاری رکھنے کو کہا ہے، اس وقت وزیر اعظم آفس سے جاری ہونے والے بیان میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے جو ثبوت اور وضاحت پیش کی گئی ہے وہ اس سے مطمئن ہیں لہٰذا وزیر اعظم نے انھیں بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، عاصم باجودہ نے گزشتہ ماہ ان کے خاندان سے کاروبار سے متعلق صحافی احمد نورانی کی خبر کے چند دن بعد ہی وزیر اعظم کو اپنا استعفی پیش کر دیا تھا تاہم انھوں نے اس کی وجوہات ذاتی مصروفیات بتائی تھیں۔

Share.

About Author

Leave A Reply