نیب دفتر پر ن لیگ کی ہنگامی آرائی مریم نواز کی گاڑی پر مبینہ پتھراؤ

0

پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت نے دعویٰ کیا ہے کہ نیب کے دفتر اور پولیس پر نواز لیگ کے کارکنوں کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا اور جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں میں پتھر لائے گئے نواز لیگ کارکنوں کے پتھراؤ سے چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔۔۔

لاہور (میزان نیوز) پاکستان کے شہر لاہور میں واقع قومی احتساب بیورو(نیب) کے دفتر کے باہر منگل کو ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نواز شریف نے الزام لگایا ہے کہ ان کی گاڑی پر پتھراؤ کرنے والے پولیس کی وردی میں تھے اور اگر وہ بلٹ پروف گاڑی میں نہ ہوتیں تو نہ جانے کتنا نقصان پہنچتا، مریم نواز کو منگل کو نیب لاہور نے رائیونڈ اراضی کیس کے حوالے سے پیشی کیلئے بلایا تھا تاہم ان کے وہاں پہنچنے سے قبل ن لیگ کے کارکنوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تصادم ہوا جس کے دوران ن لیگی کارکنوں نے پولیس پر پتھر برسائے اور پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج بھی کیا گیا، اگرچہ نیب نے ہنگامہ آرائی کے بعد مریم نواز پیشی مؤخر کر دی تھی البتہ وہ تصادم کے بعد بھی کافی دیر نیب کے دفتر کے باہر سیاسی حمایت حاصل کرنے کی موجود رہیں، ان کا مؤقف تھا کہ اگر انھیں بلایا گیا ہے تو سنا بھی جائے، دوسری جانب پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت نے دعویٰ کیا ہے کہ نیب کے دفتر اور پولیس پر نواز لیگ کے کارکنوں کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا اور جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں میں پتھر لائے گئے، ان کا کہنا تھا کہ چار پولیس اہلکار واقعے میں زخمی ہوئے ہیں اور بتایا کہ انھیں نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، ساتھ ہی وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور چیف سیکریٹری پنجاب اور انسپیکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا ہے۔

Share.

About Author

Leave A Reply