نواز شریف کے چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر سنگین غداری کا مقدمہ درج

0

ابصار عالم نے ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پر افواج پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کے خلاف انہتائی گھٹیا زبان استعمال کی ہے چوہدری نوید احمد ایڈووکیٹ کی درج کرائی ایف آئی آر میں کہا جن خیالات کا اظہار ویڈیو میں کیا ہے وہ غداری کے زمرے میں آتا ہے۔۔۔

لاہور (میزان نیوز) پنجاب پولیس نے نوازشریف دور میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے سابق چیئرمین ابصار عالم کے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ درج کیا ہے، ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ابصار عالم نے افواج پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر انتہائی نامناسب زبان استعمال کرکے دستور پاکستان کے آرٹیکل چھ کے تحت سنگین غداری کا ارتکاب کیا ہے، یہ مقدمہ حکمراں جماعت تحریک انصاف کے حامی انصاف لائرز فورم کے ایک عہدیدار کی درخواست پر دینہ پولیس نے درج کیا ہے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ سابق چیئرمین ابصار عالم نے ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پر افواج پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کے خلاف انہتائی گھٹیا زبان استعمال کی ہے، انصاف لائرز فورم کے صدر چوہدری نوید احمد ایڈووکیٹ جوکہ جہلم کے رہائشی ہیں کی درخواست پر درج ہونے والی ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ ابصارعالم نے جن خیالات کا اظہار کیا کہ یہ سب غداری کے زمرے میں آتا ہے، ایف آئی آر میں درج ہے کہ افواج پاکستان دنیا کی واحد ایسی فوج ہے جس پر ساری دنیا فخر کرتی ایف آئی آر کے مطابق میری افواج پاکستان کل بھی زندہ باد اور آج بھی زندہ باد، ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ابصار عالم نے وزیراعظم پاکستان کے خلاف بھی ہرزہ سرائی کی ہے اور انتہائی نامناسب زبان استعمال کی ہے، انصاف لائرز فورم سے وابستہ وکیل کی طرف سے ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ایماندار اور دیانتدار وزیر اعظم اس قوم کو نصیب ہوا ہے جو دن رات ایک کرکے اس قوم و ملک کی خاطر اقدام کر رہا ہے اور اس ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے تگ و دو کر رہا ہے۔

Share.

About Author

Leave A Reply