نوازشریف 24 اکتوبر کوعدالت آجائیں ورنہ اشتہاری مجرم ہوجائیں گے

0

عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو ہدایت کی ہے کہ وہ اشتہاری مجرم قرار دیئے جانے سے بچنے کیلئے 24 نومبر تک عدالت میں پیش ہوجائیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں دائر اپیلوں پر سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔۔۔

اسلام آباد (میزان نیوز) پاکستان کی ایک اعلیٰ عدالت اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کو بذریعہ اخبار اشتہار 24 نومبر کو طلب کرلیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزاؤں کے خلاف نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، عدالت نے حکم نامے میں کہا تھا کہ نواز شریف کو عدالت میں پیش ہونے کیلئے بذریعہ اشتہار مطلع کیا جائے، اشتہار کے ذریعے نواز شریف کو آگاہ کیا جائے کہ 24 نومبر کو عدالت کے سامنے پیش ہوں، عدالت طلبی سے متعلق اخبار اشتہار کی نقول برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے نواز شریف کو بھجوائی جائیں، وزارت خارجہ اس سے متعلق ضروری اقدامات کرے، اخبارات کے اشتہاروں کے اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے اور ایک ہفتے میں اس کی ادائیگی کرے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ہدایت کی ہے کہ وہ اشتہاری مجرم قرار دیئے جانے سے بچنے کیلئے 24 نومبر تک عدالت میں پیش ہوجائیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں دائر اپیلوں پر سماعت کا تحریری حکم جاری کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل 2 رکنی ڈویژن بینچ نے حکم جاری کیا۔

Share.

About Author

Leave A Reply