نوازشریف خاندان کی سو ملین ڈالر کی مزید جائیدادیں سامنے آ رہی ہیں

0

شیخ رشید کے مطابق حکومت کا اسرائیل کو تسلیم کرنیکا کوئی ایجنڈا نہیں بلاول بالغ اور سمجھ دار ہوگئے ہیں اپوزیشن نے استعفے نہیں دیئے اور ضمنی اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہی ہے تحریک انصاف کی سینیٹ میں پنجاب سے ایک سیٹ بڑھے گی۔۔۔

لاہور (میزان نیوز) پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ براڈشیٹ سے ابھی بہت سی چیزیں نکلنی ہیں، ن لیگ کی قیادت کی 100 ملین ڈالرز کی مزید جائیدادیں سامنے آرہی ہیں، لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو الیکشن کمیشن کے باہر فری ہینڈ دیا گیا اور اب بھی انہیں پر امن جلوس کی اجازت ہوگی، مولانا فضل الرحمان نے کشمیر، اسرائیل کے نام پر قوم کا وقت ضائع کیا، وہ خود اپوزیشن کے پیچھے لگ کر خراب ہوں گے، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اقوام متحدہ سمیت ہر عالمی فورم پر کشمیر کا مسئلہ اٹھایا ہے اور مودی کو ہٹلر اور مسولینی کے مترادف قرار دیا ہے، بلاول زرداری بالغ اور سمجھ دار ہوگئے ہیں، انہوں نے کہا کہ جلسوں سے کچھ نہیں نکلا، عدم اعتماد ان کا حق ہے، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بہت اچھی بات ہے کہ اپوزیشن نے استعفے نہیں دیئے اور ضمنی اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہی ہے، تحریک انصاف کی سینیٹ الیکشن کے بعد پنجاب سے ایک سیٹ اور بڑھے گی، کوئی اتحادی پیچھے نہیں ہٹ رہا، پنجاب میں بھی ہماری سیٹیں کم ہونے کے بجائے بڑھیں گی، وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن بتا دے کہ انہیں براڈشیٹ پر کون قبول ہے؟ براڈشیٹ سے ابھی بہت سی چیزیں نکلنی ہیں، نوازشریف خاندان کی 100 ملین ڈالرز کی مزید جائیدادیں سامنے آرہی ہیں، ساری پارٹیاں فارن فنڈنگ میں آگئیں ہیں، جس نے جرم کیا اس کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہوگا اسے پھکی ملنی چاہیئے، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہر پلیٹ فارم پر کشمیر کا مسئلہ اٹھایا ہے، حکومت کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی ایجنڈا نہیں۔

Share.

About Author

Leave A Reply