نعمان اعجاز نے اداکاری کیلئے بیٹے زاویار کو لانچ کرنیکا اعلان کردیا

0

نعمان اعجاز نے حال ہی میں اپنے بڑے بیٹے کے ساتھ 18 ویں ہم برائیڈل کوچیور ویک میں ریمپ پر واک کی تھی برائیڈل کوچیور ویک کی میزبان کے ساتھ مختصر گفتگو میں زاویار نعمان نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کا عندیہ دیا تھا۔۔۔

کراچی (سوشل سیل) پاکستان کے نامور اداکار نعمان اعجاز جو اداکاری کے پیسے نہ ملنے نالاں ہیں اور ان دنوں ڈراما سیریز دل نا امید تو نہیں اور رقیب سے میں اداکاری کررہے ہیں حال ہی میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ ان کے بڑے بیٹے زاویار نعمان والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کو تیار ہیں، خیال رہے کہ چند روز قبل ملک میں پہلے فیشن ویک کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں نہ صرف ماڈلز نے ریمپ پر واک کی بلکہ اس میں گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو بھی جگایا تھا، اسی فیشن ویک میں اداکار نعمان اعجاز نے اپنے بڑے بیٹے زاویار کے ساتھ پہلی مرتبہ کسی فیشن شو میں ماڈلنگ کی تھی، نعمان اعجاز نے حال ہی میں اپنے بڑے بیٹے کے ساتھ 18ویں ہم برائیڈل کوچیور ویک (بی سی ڈبلیو) میں ریمپ پر واک کی تھی، برائیڈل کوچیور ویک میں نعمان اعجاز اور زاویار نعمان کی ریمپ واک کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، نعمان اعجاز اور ان کے بڑے بیٹے برائیڈل کوچیور ویک کے 18 ویں ایڈیشن میں یونی ورتھ ڈریس کارپوریشن کے تیار کردہ لباس کی ماڈلنگ کی تھی، برائیڈل کوچیور ویک کی میزبان کے ساتھ مختصر گفتگو میں زاویار نعمان نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کا عندیہ دیا تھا۔

Share.

About Author

Leave A Reply