نائیجریا: عاشورہ حسینیؑ کے جلوس پر فائرنگ، 3 عزادار شہید درجنوں زخمی

0

یہ پہلی بار نہیں ہے جب نائجیریا میں عزاداروں پر سکیورٹی اہلکاروں نے حملے کئے ہوں، گزشتہ برس بھی نائجیریا کے سکیورٹی اہلکاروں نے زاریا شہر میں عاشورا کے جلوس پر حملہ کیا تھا جس میں کئی افراد شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔۔۔

ابوجا (میزان نیوز) افریقی ملک نائجیریا میں عاشورہ حسینیؑ کے جلوسوں پر حکومتی فورسز کی فائرنگ سے تین عزادار شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں، نائجیریا کی اسلامی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں نے منگل کو عاشورہ کے جلوسوں میں شامل عزاداروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تین عزادار شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق نائجیریا کے مسلمانوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں نواسہ رسولؐ کی یاد میں جلوس ہائے عزا نکال کر امام عالی مقام اور آپ کے اصحاب باوفا کو خراج عقیدت پیش کیا، یہ پہلی بار نہیں ہے جب نائجیریا میں عزاداروں پر سکیورٹی اہلکاروں نے حملے کئے ہوں، گذشتہ برس بھی نائجیریا کے سکیورٹی اہلکاروں نے زاریا شہر میں عاشورا کے جلوس پر حملہ کیا تھا جس میں کئی افراد شہید اور زخمی ہوگئے تھے، واضح رہے کہ نائیجریا کی حکومت سعودی حکومت سے فوجی امداد کے بدلے شیعہ مسلمانوں کیلئے مشکلات پیدا کرتی ہے۔

Share.

About Author

Leave A Reply