موٹر وے پر خاتون سے زیادتی روکنا عدالتی اصلاحات سےمشروط ہے

0

کراچی (میزان نیوز) پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے گجرپورہ کے قریب منگل اور بدھ کی درمیانی شب 2 مسلح افراد نے مبینہ طور پر ایک خاتون کو اس وقت گینگ ریپ کا نشانہ بنایا تھا جب وہ گاڑی بند ہونے پر وہاں مدد کی منتظر تھیں، اب تک موجود معلومات کے مطابق لاہور کی ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی کی رہائشی 30 سال سے زائد عمر کی خاتون اپنے 2 بچوں کے ہمراہ رات کو تقریباً ایک بجے اس وقت موٹروے پر پھنس گئی تھیں جب ان کی گاڑی کا پیٹرول ختم ہوگیا تھا، اس دوران جب وہ مدد کا انتظام کرنے کی کوشش کررہی تھیں تب 2 مرد وہاں آئے اور انہیں اور ان کے بچوں (جن کی عمر 8 سال سے کم تھی) کو بندوق کے زور پر قریبی کھیت میں لے گئے، بعد ازاں حملہ آوروں نے بچوں کے سامنے خاتون کیساتھ زیادتی کی، جس کے کچھ وقت بعد پولیس اور خاتون کا ایک رشتے دار جسے پہلے کال کی گئی تھی وہ جائے وقوع پر پہنچے، تاہم تب تک حملہ آور فرار ہوگئے تھے اور خاتون سے کیش اور دیگر قیمتی سامان بھی لے گئے تھے، واقعے کے بعد ملک بھر میں غم و غصے کا اظہار کیا گیا، خاتون کے ریپ پر جہاں سیاسی، سماجی و حکومتی شخصیات میں غم و غصہ موجود ہے، وہیں شوبز شخصیات کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے، دیگر شوبز شخصیات کی طرح اداکارہ نیلم منیر نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں مذکورہ واقعے پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ مجرمان، ریپسٹ اور وہ تمام لوگ جو یہ گھناؤنے جرائم کرتے ہیں، وہ ایسے کرتے ہیں جیسے انہیں استثنیٰ حاصل ہو کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ انہیں سزا نہیں دی جائے گی، نیلم منیر نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ انصاف میں تاخیر سے انصاف نہیں ملتا، اداکارہ نے مطالبہ کیا کہ ہمارے ملک میں عدالتی اصلاحات کی ضرورت ہے جس کا وزیراعظم عمران خان نے وعدہ کیا تھا لیکن اب تک اس حوالے سے کچھ نہیں کیا گیا، لاہور کیپیٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) عمر شیخ کے متنازع بیان سے متعلق نیلم منیر نے کہا کہ متاثرہ خاتون کو مورد الزام ٹھہرانے سے متعلق سی سی پی او کا بیان سن کر میرا خون کھول رہا تھا، انہوں نے کہا کہ صرف کوئی بیمار ذہنیت کا شخص ہی ایسا بیان دے سکتا ہے لیکن وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہہ رہے ہیں سی سی او کو وقت دیں معاملات بہتر ہوجائیں گے، نیلم منیر نے برہمی کا اظہار کیا کہ یہ کس طرح کے لوگ ہیں کیا انہیں کوئی شرم نہیں ہے؟

Share.

About Author

Leave A Reply