مودی سرکار کی موجودگی میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کا امکان نہیں

0

کراچی (میزان نیوز) پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ مودی سرکار کی موجودگی میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کا کوئی امکان نہیں ہے، ایک خلیجی اخبار کو انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان باہمی سیریز کیلیے تیار ہے مگر موجود بھارتی حکومت کی موجودگی میں کرکٹ تعلقات کا بحال ہونا ممکن نہیں لگتا، پاکستانی پلیئرز کی آئی پی ایل میں عدم موجودگی کے حوالے سے آفریدی نے کہا کہ میں جانتا ہوں انڈین لیگ ایک بڑا برانڈ اور اس میں کھیلنا بابراعظم یا کسی بھی دوسرے پاکستانی کرکٹر کیلئے بڑا موقع ہوتا ہے، انھیں دباؤ میں کھیلنے کا تجربہ ہوتا ہے، اس لئے میرے خیال میں پاکستانی کھلاڑیوں کو ایک بڑا پلیٹ فارم میسر نہیں ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر بنانے میں کرکٹ ڈپلومیسی کا کردار اہم رہا ہے۔ دوسری طرف پاکستان میں کرکٹ کی جانب سے ٹھکرائے گئے چند نادر ہیروں میں سے ایک قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر فاروق حامد نے کہا کہ انہوں نے گندی سیاسی کے سبب مایوس ہو کر 1969 میں 25 سال کی عمر میں کرکٹ چھوڑ دی تھی اور یہی گندی سیاست اب تک پاکستان کرکٹ کو جکڑی ہوئی ہے، میرے تمام ساتھی کھلاڑی جانتے ہیں کہ مجھ سے میرے کپتانوں نے کس طرح کا رویہ رکھا اور اس میں سرفہرست عظیم بلے باز حنیف محمد اور ان کے بھائی وزیر محمد ہیں جنہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ میں دورہ آسٹریلیا کے بعد دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ نہ کھیل سکوں۔۔

Share.

About Author

Leave A Reply