مودی آپ ایکشن لیں اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے عمران کی للکار

0

نریندر مودی کسی غلط فہمی میں نہ رہیں کشمیر پر قانون پاس کرکے کشمیریوں کو غلام بنا لیں گے جو مودی کرینگے ہم اُسکا مقابلے کیلئے کرینگے آر ایس ایس نے جرمن نازی پارٹی سے سیکھا کہ تھوڑے لوگ منظم ہوکر پوری قوم کو مغلوب کرلیں ۔۔۔

پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں اپنے خطاب میں کہا ہے کہ وہ نریندر مودی کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آپ ایکشن لیں ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، انھوں نے کہا کہ انڈیا کشمیر میں ہونے والے مظالم سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں ایکشن کرسکتا ہے، وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے سامنے مسئلہ کشمیر اٹھا رہا ہے اور اب یہ اقوامِ متحدہ پر ہے کہ وہ کشمیر سے متعلق قراردادوں پر کیسے عمل کرواتا ہے، یاد رہے کہ انڈین حکومت کی جانب سے کشمیر کی مخصوص آئینی حیثیت کے خاتمے کے بعد کشمیر میں گزشتہ دس روز سے لاک ڈاؤن جاری ہے، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نریندر مودی کسی غلط فہمی میں نہ رہیں کہ آپ کشمیر پر قانون پاس کرکے کشمیریوں کو غلام بنا لیں گے، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نریندر مودی جو آپ کریں گے تو ہم مقابلے کیلئے آخر تک جائیں گے، انھوں نے کہا کہ آر ایس ایس نے جرمنی کی نازی پارٹی سے سیکھا ہے کہ اگر تھوڑے لوگ منظم ہو جائیں تو پوری قوم پر غالب آ سکتے ہیں، بی جے پی نے انڈیا میں یہی کیا ہے، وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان پوری طرح تیار ہے، فوج اور قوم ایک پیچ پر ہیں، عمران خان نے اقوامِ متحدہ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے مسئلے کو لے کر دنیا کے ہر فورم پر جائے گا، ہم عالمی عدالتِ انصاف میں جائیں گے، میں کشمیر کا سفیر بنوں گا، انہوں نے مزید کہا کہ اب فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی جیسے رہنما کہہ رہے ہیں کہ قائداعظم محمد علی جناح کا نظریہ بالکل درست تھا اور بھارت کے ساتھ جاکر بہت بڑی غلطی کی، دوسری جانب پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا بیان ٹویٹ کیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ ہم نتائج کی پرواہ کیے بغیر ظلم کے سامنے کھڑے ہوں گے، انھوں نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کشمیر کاز میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

Share.

About Author

Leave A Reply