مقبوضہ کشمیر میں بارودی سرنگ دھماکہ فوجی گاڑی تباہ میجر شدید زخمی

0

بنیادی انسانی حقوق سے محروم کشمیری عالمی برادری کے انڈیا کے سامنے بے بس دکھائی دینے کے بعد مسلح جدوجہد کیطرف رفتہ رفتہ بڑھ رہی ہے افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی مسلح جدوجہد کو سپورٹ کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔۔۔

سری نگر (میزان نیوز) مقبوضہ کشمیر میں گشت کے دوران بھارتی فوج کی گاڑی بارودی سرنگ کی ٹکر سے دھماکے کیساتھ اُڑ گئی، جس کے نتیجے میں انڈین آرمی کا میجر اور صوبیدار شدید زخمی ہوگیا، بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں بارودی سرنگ دھماکا اس وقت ہوا جب انڈین آرمی کی گاڑی اس پر سے گزری، دھماکے میں زخمی ہونے والے میجر اور صوبیدار کو ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمی ہونے والے میجر کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، دھماکے کے بعد بھارتی فوج اور پیرا ملٹری فورس نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور مقامی آبادی کو گھروں سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا جس کے دوران خواتین کا تقدس پامال کیا گیا، ہندوستان کی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کیلئے آئینی شق کو منسوخ کرکے مقبوضہ کشمیر کے بعض علاقوں کو نئی دہلی کی نگرانی میں لے لیا ہے جبکہ کئی لاکھ غیرکشمیروں کو مقبوضہ کشمیر کے ڈومیسائل جاری کردیئے ہیں، اس صورتحال میں جبکہ کشمیری عوام کو اُن کے بنیادی انسانی حقوق سے محروم کیا گیا ہے اور عالمی برادری انڈیا کے سامنے بے بس دکھائی دیتی ہے تو کشمیری نوجوان مقامی طور پر مسلح جدوجہد کیطرف رفتہ رفتہ بڑھ رہے ہیں، افسوس ناک صورتحال یہ ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی مسلح جدوجہد کو سپورٹ کرنے کیلئے تیار نہیں ہے، ادھر مقبوضہ کشمیر کے ضلع اودھم پور میں مسافر وین خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں 26 سالہ خاتون، ان کا نوزائیدہ بچہ اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے۔

Share.

About Author

Leave A Reply