کراچی میں خود مختار بلدیاتی نظام لا رہے ہیں، عمران خان کا اہم اعلان

0

وزیراعظم پاکستان کے مطابق نئے بلدیاتی نظام کے تحت شہری حکومت بھی صوبوں کی طرح ہوگی بدقسمتی سے آزادی ملنے کے بعد حکومت میں جو لوگ آئے ان کی ذہنیت نہیں بدلی اور وہ سمجھتے رہے کہ انگریزوں کی جگہ اب وہ آقا بن گئے ہیں۔۔۔

اسلام آباد (میزان نیوز) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقامی حکومت کا ایسا نظام لارہے ہیں جس سے تبدیلی آجائے گی اور اب شہری حکومت بھی صوبوں کی طرح ہوگی، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی اور دیگر بڑے شہروں میں خودمختار بلدیاتی نظام لا رہے ہیں جس کے تحت ان شہروں میں ایسی حکومت قائم ہوگی جو صوبے کی طرح کام کرے گی، سٹیزن پورٹل کی 2 سالہ کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ‘پاکستان میں نئی سوچ اور نیا رجحان آرہا ہے، بدقسمتی سے آزادی ملنے کے بعد حکومت میں جو لوگ آئے ان کی ذہنیت نہیں بدلی اور وہ سمجھتے رہے کہ انگریزوں کی جگہ اب وہ آگئے ہیں، انگریز غلاموں پر حکومت کر رہا تھا اور غلاموں کے وہ حقوق نہیں ہوتے جو آزاد شہریوں کے ہوتے ہیں، عمران خان نے کہا کہ سٹیزن پورٹل کا قیام مدینہ کی ریاست کی طرف بہت بڑا قدم ہے، عوام کی خدمت کرنا حکومت کا فرض ہے، 30 لاکھ لوگوں نے سٹیزن پورٹل کا استعمال کیا، ہمارے ملک میں بلدیاتی حکومت کا نظام ٹھیک طرح نہیں چل رہا تاہم ہم نئی طرز کا بلدیاتی حکومت کا نظام لارہے ہیں جس سے نچلی سطح پر فنڈز جائیں گے، انہوں نے کہا کہ سٹیزن پورٹل میں سب سے بڑا مسئلہ سامنے آیا کہ لوکل گورنمنٹ سسٹم کام نہیں کرتا لیکن اب شہری حکومت بھی صوبوں کی طرح ہوگی، ہم ایسا لوکل گورنمنٹ نظام لارہے ہیں جس سے تبدیلی آجائے گی، سندھ اور پنجاب میں ضلع کی سطح پر کرپشن سے لوگ بہت تنگ ہیں، کوئی اے سی، ڈی سی یا تھانے دار تنگ کرے تو لوگ سٹیزن پورٹل پر شکایت کریں، جبکہ اب تبادلہ نہیں ہوگا بلکہ کرپٹ افسر نوکری سے جائے گا، عمران خان نے کہا کہ ہم سٹیزن پورٹل کو مزید بہتر اور مضبوط کریں گے، سٹیزن پورٹل سے عوام کے اختیارات بڑھیں گے، بیوروکریسی کے معیار اوپر جائیں گے، سول سرونٹس کے لیے اصلاحات بھی لارہے ہیں، اداروں کی کارکردگی کا علم ہوگا تو سزا و جزا دینا آسان ہو جائے گا۔

Share.

About Author

Leave A Reply