محرم الحرام دوران عزاداری پر حملے کا منصوبہ ناکام 6 دہشت گرد ہلاک

0

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے پس منظر میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی را پاکستان میں عزاداری کے اجتماعات کو نشانہ بنانے کیلئے متحرک ہوسکتی ہے دہشت گردوں کی کمین گاہ سے بری تعداد میں اسلھہ برآمد ۔۔۔

کوئٹہ (میزان نیوز) پاکستان کے مغربی صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں خفیہ معلومات پر کیے گئے آپریشن میں 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے، کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب ایک کمپاونڈ میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد مارے گئے، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں خودکش جیکٹ پہنی خاتون بھی شامل تھیں، محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے حکام کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم پولیس کے اہلکاروں اور خفیہ ایجنسی نے مشرقی بائی پاس کے علاقے میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاعات پر چھاپہ مار کارووائی کی، ترجمان کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی پر آپریشن کا آغاز کیا گیا، اس دوران کمپاؤنڈ میں چھپے مبینہ دہشت گردوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ایک مبینہ خود کش حملہ آور نے خود کو اڑالیا، جس سے بڑا دھماکا ہوا، ترجمان نے بتایا کہ یہ آپریشن 6 گھنٹے تک جاری رہا جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا، انہوں نے کہا کہ اس آپریشن کے دوران 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی علاج کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا، بعد ازاں سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ مزید نفری کو بھی طلب کرلیا گیا، ذرائع کے مطابق دہشت گرد کوئیہ کے علاقے مشرقی بائی پاس میں ایک گودام میں پناہ لئے ہوئے تھے اور محرم الحرام کی عزاداری کے دوران دہشت گردی کرنے کے منصوبے پر عمل کررہے تھے، پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے پس منظر میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی را پاکستان میں عزاداری کے اجتماعات کو نشانہ بنانے کیلئے متحرک ہوسکتی ہے،  سکیورٹی ذرائع کے مطابق گودام سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ ہلاک ہونے والے خاتون اور ایک دہشت گرد نے خود کش جیکیٹیں بھی پہن رکھی تھی۔

Share.

About Author

Leave A Reply