متحدہ رہنما سید حیدرعباس کراچی پہنچ گئےانتخابات میں حصّہ لینےکا امکان

0

کورنگی زمان ٹاؤن میں رینجرز کا ایم کیوایم حقیقی کے مسلح افراد سے مقابلہ رینجرز کے 3 اہلکاروں کو گولیاں لگیں جنھیں ملٹری ہسپتال منتقل کیا جہاں ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔۔۔۔۔۔

کراچی (میزان نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنماحیدر عباس رضوی کینیڈا سے کراچی پہنچ گئے۔حیدر عباس رضوی 2سال سے زائد عرصے سے کینیڈا میں مقیم تھے، کراچی آمد کے بعد حیدر عباس رضوی نے بہادر آباد میں واقع ایم کیو ایم کے مرکز پہنچے جہاں انہوں نے خالد مقبول صدیقی اور دیگر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی، پارٹی کے ترجمان امین الحق نے کہا کہ حیدر عباس رضوی کا کراچی ایئرپورٹ پر پارٹی رہنماؤں عامر خان، فیصل سبزواری اور سینیٹر سیف علی نے استقبال کیا، کراچی آمد کے فوری بعد حیدر عباس رضوی ایئرپورٹ سے ایم کیو ایم کے بہادر آباد آفس پہنچے جہاں انہوں نے خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی، اس سوال کے جواب میں کہ کیا حیدر عباس رضوی عام انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں پارٹی ترجمان نے کہا کہ ممکنہ طور پر کیونکہ وہ انتخابات کے وقت وطن واپس آئے ہیں، خیال رہے کہ جنوری 2016ء میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے لاؤڈاسپیکر کے غلط استعمال اور فساد کیس میں حیدر عباس رضوی سمیت ایم کیو ایم کے 10 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، یاد رہے کہ سید حیدر عباس رضوی نے کراچی میں فعال ایک سیاسی تنظیم میں شمولیت سے انکار کردیا تھا۔

ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کی کراچی آمد

جس کے بعد حیدر عباس رضوی کے گھر سے سکیورٹی ہٹالی گئی تھی، دوسری طرف کراچی کے علاقے کورنگی میں سیاسی جماعت ایم کیوایم حقیقی کے مبینہ دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران ایک رینجرز اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے، رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رینجرز نے کورنگی کے زمان ٹاون میں دہشت گردوں کے خلاف چھاپہ مارا اور اسی دوران مبینہ دہشت گردوں نے فائر کھول دیا جس پر رینجرز نے جوابی فائرنگ کی، مبینہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران رینجرز کے 3 اہلکاروں کو گولیاں لگیں جنھیں ملٹری ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، شہید اہلکار کی شناخت حوالدار الیاس کے نام سے ہوئے جبکہ زخمی سپاہی ابراھیم اور امیر کو طبی امداد دی جارہی ہے، رینجرز ترجمان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم حقیقی سے منسلک مشتبہ دہشت گرد شفیق عرف کالا کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا تھا، فائرنگ سے گنجان آباد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

Share.

About Author

Leave A Reply